جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف نہیں بلکہ نوازشریف نے ن لیگ کی سربراہی کس اہم رہنما کو سونپ دی؟ ریلی میں زیادہ بندے لانے والے رہنماؤں کو بھی ’’بڑا انعام‘‘ مل گیا

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف نہیں بلکہ نوازشریف نے ن لیگ کی سربراہی کس اہم رہنما کو سونپ دی؟ ریلی میں زیادہ بندے لانے والے رہنماؤں کو بھی ’’بڑا انعام‘‘ مل گیا، تفصیلات کے مطابق ایک قومی روزنامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور ریلی کے دوران جن قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کارکردگی اچھی دکھائی اور وہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں لانے میں کامیاب ہوئے

انہیں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے آئندہ انتخابات 2018ء کے لئے بھی پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ابھی سے اپنی الیکشن مہم شروع کر دیں۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد پارٹی امور چلانے کے لئے عارضی طور پر اختیارات راجہ ظفر الحق کے حوالے کر دیے گئے ہیں، دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے راجہ ظفرالحق کو پارٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ پارٹی صدر کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو بھی ٹکٹ راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوگی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد راجہ ظفرالحق کی ہدایت پر پارٹی کے تمام امور اور حکومتی معاملات چلائے جا رہے ہیں۔ ریلی میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں کے مطابق انتخابات سے قبل پارٹی کا ایک بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے جو امیدواروں کا انٹرویو کرکے پھر انہیں امیدوار ڈکلیئر کرتا ہے، پارٹی کا ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر پارٹی صدر ہی جاری کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…