اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز بدلہ لینے کے لیے اب کیا کریں گی؟ حسینہ واجد کا کیا تعلق ہے؟ ناقابل یقین دعویٰ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد سے لاہور سے مسلم لیگ (ن) نے ریلی نکالی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی تقریروں میں عدلیہ مخالف باتیں کرنے کے علاوہ انقلاب کے لیے لوگوں سے ساتھ دینے کا وعدہ بھی لیتے رہے اور اس کے علاوہ آئین بدلنے کی
باتیں بھی کرتے رہے، سینئر صحافی صابر شاکر نے مریم نواز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خاندان کے اندر باتیں ہو رہی ہیں اور خصوصاً مریم نواز کہتی ہیں کہ میں ایک دن حسینہ واجد بنوں گی، جس طرح شیخ مجیب کی بیٹی انتقام لے رہی ہے، میں بھی ان سارے لوگوں سے ایک دن انتقام لوں گی، جو یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ان کے رول ماڈل شیخ مجیب اورحسینہ واجد ہیں۔ مزید کہا کہ وہ اور ان کی اولادیں اِن کے ساتھ ہیں۔