منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کے بعد عمران خان کیلئے ایک اور بڑی پریشانی،اہم رکن اسمبلی نے سنگین الزام لگادیا

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی)عائشہ گلالئی کے بعد عمران خان کیلئے ایک اور بڑی پریشانی،اہم رکن اسمبلی نے سنگین الزام لگادیا،خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے خیبر بینک کرپشن کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو خیبر بینک میں

کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج بھی دے دیا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر معدنیات اور رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو چیلنج کرتا ہوں کہ خیبربینک میں کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے ایم ڈی خیبر کو اپوانٹ کیا ہے۔ ایم ڈی خیبر بینک کے منتخب ہوتے وقت سراج الحق وزیر خزانہ تھے ۔ سراج الحق غریب صوبے کا امیر بینک ڈبو رہے ہیں۔سراج الحق خیبر بینک پر سیاست کرکے اپنی کرسی بچارہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک اور خیبر بینک کے لئے کوئی احتساب نہیں۔ سراج الحق کو تو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سراج الحق احتساب کمیشن میں خود کیس دائر کردے۔ سراج الحق، عمران خان اور خیبر بینک میں کرپشن کے خلاف احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دونگا۔ پرویز خٹک خیبر بینک کرپشن پر خاموش کیوں ہے ۔ انکا کہنا تھا ایم ڈی ہٹانے سے جماعت اسلامی کی براذمہ نہیں ہوسکتی۔ سراج الحق اور عمران احتساب کی بات کرتے ہیں مگر ایک دوسرے پر پردے ڈال رہے ہیں۔ احتساب کمیشن دو نمبر لوگوں پر مشتمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…