منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ’’بدلہ‘‘ لینے کا فیصلہ کر لیا، حامد میر کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ’’بدلہ‘‘ لینے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے دور کے بعد اب آصف علی زرداری خاموش ہیں

لیکن اس کا تعلق نوازشریف کے ساتھ ہرگز نہیں ہے، آصف زرداری نے بتایا کہ بلاول جو بھی بول رہاہے وہ میرے جذبات کی ترجمانی کر رہا ہے۔ حامد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) یا نوازشریف کی طرف سے کچھ میڈیا کے لوگوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر ایسا کام کیا جائے کہ کسی سیاستدان کو آئندہ سپریم کورٹ نااہل قرار نہ دے سکے، اس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ اس وقت بھول گئے تھے جب نوازشریف کی پارٹی یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست گزار بن کر گئی تھی۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والی ایک اعلیٰ شخصیت نے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا تو سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ جب ہمارا وزیراعظم نااہل ہوا تو آپ لوگ خاموش تھے، اس وقت آپ نہیں بولے، آج جب آپ کے لاہور کا وزیراعظم نااہل ہواہے توآپ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ حامد میر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو آصف علی زرداری نے کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…