منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

بھارتی ایجنسی راکاخوفناک منصوبہ منظر عام پر،پاکستان کے اہم شہر میں2خودکش بمبار اور 3دہشت گرد داخل،تشویشناک انکشافات

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)حساس اداروں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات میں را کے ملوث ہونے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کراچی میں بھی عیدالاضحی سے قبل دہشت گردی کے بڑے واقعہ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں موجود بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ عیدالاضحی سے قبل شہر میں کوئی بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملکی سلامتی سے متعلق حساس ادارے کی جانب سے وزارت داخلہ کو کچھ روز قبل رپورٹ پیش کی گئی تھی

جس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیروں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر احتجاج اور اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے پر بھارتی حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بلوچستان اور کراچی میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد را نے بلوچستان میں اور سندھ خصوصا کراچی میں اپنے ایجنٹوں کو متحرک کردیا ہے۔ را بلوچستان سے اپنے ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد اپنا نیٹ ورک دوبارہ قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ باخبر ذرائع کا دعوی ہے کہ پیر کو کوئٹہ میں ہونے والی کارروائی را کے نئے نیٹ ورک نے کی، یہی نیٹ ورک کراچی میں بھی دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی کرنے کی کوشش میں ہے۔ بھارتی ایجنسی پاکستان میں اس طرح کی کارروائی کرکے عالمی توجہ کشمیر سے ہٹا کر پاکستان کی طرف کروانا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ایک حساس ادارے نے شہر میں 5 خود کش بمباروں کی شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 5 خودکش حملہ آور اور 3 دہشت گرد شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ اگست کے آخری ہفتے میں ملک کے بڑے شہروں میں عیدالاضحی، جمعہ کے اجتماعات اور خصوصا خریداری کے اہم مراکز میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…