پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف نے بوکھلاہٹ میں ایسی غلطی کردی جس کا سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا،حامد میر کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کا سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو پہنچا ہے،نواز شریف نے اس ریلی کے دوران جو گفتگو کی ہے،اس گفتگو کا زیادہ ترہدف سپریم کورٹ کے پانچ جج رہے ہیں،

ساتھ ہی ساتھ وہ عمران خان کا نام لئے بغیر اس پر بھی تنقید کرتے رہے،میڈیا کے کچھ حلقو ں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کافی مظلوم پیش کرنے کی کوشش ہے اور ان کی اس طرح کوریج کی جیسے وہ واقعی انقلاب لے کر آرہے ہیں،انہوں نےکہا کہ جی ٹی روڈ مشن کا عمران خان کو فائدہ اس طرح ہوا کہ وہ ٹی وی چینلز جو عائشہ گلا لئی معاملہ کو اٹھایا تھا جیسے ہی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے ریلی شروع ہوئی تو عائشہ گلا لئی غائب ہوگئی،عائشہ گلی لئی اتنا بڑا ایشو نہیں تھا لیکن اس کو بنانے کی کوشش کی گئی،لسی میں پانی ڈالا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ ایک تو عمران خان کو فائدہ یہ ہوا کہ لوگ عائشہ گلا لئی کا معاملہ بھول گئے،دوسرا فائدہ کلثوم نواز کو ہوا کیونکہ اس جی ٹی روڈ کے بہت سے اینگلز ہیں، نواز شریف نے بہت بڑی بڑی قوتوں کو ناراض کرنے کی کوشش کی ہے،اس کا اصل فائدہ حلقہ 120میں ضمنی الیکشن میں ہوگا یہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس کا فائدہ کلثوم نواز کو ضرور ہوگا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…