جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

’’دشمن کا بارود ختم ‘ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے‘‘ رات گئے واہگہ بارڈر پر آرمی چیف جنرل باجوہ کا دبنگ اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کا بارود کم پڑ جائے گا ہمارے جوانوں کے سینے ختم نہیں ہونگے ،دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے،ہم سے ملک کی ترقی کے اس سفر میں کچھ غلطیاں بھی ہوئیں لیکن ان سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، ، پاکستان کا راستہ آئین اور قانون کا ہے ، ملک کا ہر ادارہ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے ،

پا ک فوج اور اس کے ادارے کبھی قوم کومایوس نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہگہ بارڈر پر 400فٹ بلند پرچم کو فضا میں بلند کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کا جوش دیکھ کر میرے اعتماد میں بھر پور حوصلہ ملا ہے ، جو ملک اللہ اور رسولؐ کے نام سے بنایا گیا ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، جب ملک بنا تو قلیل وسائل کے با وجود ہمارے بزرگوں نے محنت کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور آج پاکستان کاہر ادارہ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے۔اس سفر میں ہم نے ہر محاذ پر بہت سی قربانیاں دی ہیں آج جو چراغ جل رہے ہیں ان میں شہدوں کا خون جل رہا ہے ، شہدا ء ہمارے ساتھ ہیں ہم ان کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ ہم اس فوج سے تعلق رکھتے ہیں جس نے سیاچن کے گلیشئر میں جوانوں کی نعشیں نکالا لیں ہم اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں میں دنیا کے بہترین فوج ہیں ، ہمارے دشمنوں کی گولیاں اور اسلحہ ختم ہو جائے گا لیکن ہمارے جوانوں کے سینے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاک فوج اور اس کے ادارے کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے ، کوئی ایسی طاقت جو پاکستان کی طرف غلط نظر سے دیکھے گی ہم ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ، جو بھی پاکستا ن کو نقصا ن پہنچانے کی کوشش کرے گا تو پاک فوج اور قوم اس کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بن جائے گی اور دہشت گردوں کو چن چن کر مارے گی۔

وطن سب سے پہلے ہے اور ہر پاکستانی رد الفساد کا سپاہی ہے قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں کوئٹہ میں خود کش حملے میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اپنے خطاب میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا ۔ شہدا نے پرامن اورمستحکم پاکستان کیلئے جانیں قربان کیں، قوم شہدا کی قربانیوں کے اعتراف میں یوم جشن آزادی بھرپور انداز میں منائے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…