ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

’’مجھے کیوں نکالا‘‘ نواز شریف کے بڑے سوال کا بڑا جواب اب عوام کو کہاں سے ملے گا، تحریک انصاف نے حیرت انگیز قدم اُٹھا لیا

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ نواز شریف کے بڑے سوال کا بڑا جواب اب عوام کو کہاں سے ملے گا، تحریک انصاف نے حیرت انگیز قدم اُٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت پر ضرب لگانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ’’کیوں نکالا‘‘ کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ پمفلٹ بڑے شہروں میں جہاز کے ذریعے بھی گرائے جائیں گے، میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد ان کے جلسے جلوسوں کومدنظر رکھتے

ہوئے تحریک انصاف نے حقائق سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ حقائق سامنے لانے کے لیے تحریک انصاف لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یہ پمفلٹ تقسیم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس پمفلٹ میں نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات، ججز ریمارکس اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹس کے بارے عوام کوآگاہ کیا جائے گا۔ جہاز کے ذریعے یہ پمفلٹ لاہور اور راولپنڈی میں بھی گرائے جائیں گے۔ اس طرح تحریک انصاف کا سابق وزیراعظم کی مقبولیت پر ضرب لگانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…