اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیگم کلثوم نواز کا حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑنے کا امکان۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے120کا ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے فیصل میر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد لاہور کے حلقہ این اے120کی سیٹ خالی نشست پر پی ٹی آئی نے ڈاکٹر راشدہ یاسمین کو ٹکٹ دے دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک ٹکٹ کسی کو دینے کا فیصلہ نہیں کر پائی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فیصل میر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔