اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے یہ کام کریں پھر۔۔۔! مشکلات سے نکالنے کے لیے اب نواز شریف کو آصف علی زرداری کی کون سی شرط پوری کرنا ہوگی؟ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جب آصف علی زرداری سے رابطہ کرکے حمایت کرنے کی بات کی تو آصف علی زرداری نے
شرط رکھی کہ آپ میرا نام لے کر کہیں کہ میں آصف علی زرداری سے جمہوریت کو بچانے کی درخواست کرتا ہوں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دبئی میں آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے میرے بعد آپ کی باری ہے، آپ کو پتہ ہے نہ۔ جس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ہاں پتہ ہے، نواز شریف نے زرداری سے سوال کیا کہ بتائیں پھر کیا کرنا چاہیے، آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ آپ بتائیں کہ کیا کریں۔ اس رابطے کے بعد میاں نواز شریف نے گزشتہ روز کہا کہ میثاقِ جمہوریت بحال ہونا چاہئے۔ سینئر صحافی شاہد مسعود نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کا ساتھ دینے کے لیے کہا ہے کہ آپ میرا نام لے کر کہیں کہ میں آصف علی زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں، اس کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ کا نام اچانک لے کر کہوں گا تو مسئلہ ہو جائے گا۔ پھر نواز شریف نے یہ طریقہ نکالا کہ میثاق جمہوریت کو بحال کیا جائے، اب نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کا نام لینا ہے، کیونکہ یہ شرط آصف علی زرداری نے رکھی ہے۔