بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ کا نفاذ،عمران خان نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ٗسڑکوں پر نکل کر کیا پیغام دیا جارہاہے کہ چوری کر نا جائز ہے ؟میرے خیال میں معاملہ الیکشن کی طرف جارہاہے ٗ جتنے لوگ جی ٹی روڈ پر نکالیں گے اس سے کہیں زیادہ ہم نکال کر دکھائیں گے یہ کچھ بھی کر لیں نہ این آر او ملے گا اور نہ ہی کیس واپس ہوں گے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیاجارہاہے ٗ سڑکوں پر نکل کر کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ چوری کرنا جائز ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کو بچانے کیلئے ساری مسلم لیگ (ن) لگ گئی ہے ٗ جب ہم سڑکوں پرنکلے توکہا گیا کہ جمہوریت کوڈی ریل کررہے ہیں ٗ جب ہمیں پانامامعاملے پر پارلیمنٹ میں جواب نہ ملاتو ہم سڑکوں پرآئے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹرکیخلاف فیصلہ آیا ٗانہوں نے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر شیلنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی جدوجہد میں ایک سال لگا، تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا ٗجمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو ماڈل ٹاؤن میں ہوا اس کے بعد پوری قوم طاہر القادری کیساتھ کھڑی ہے، اس معاملے پر طاہر القادری کو سپورٹ کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں انتخابات کی تیاریاں کروائی جارہی ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں معاملہ الیکشن کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر 13 اگست کو شیخ رشید کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے کا اعلان بھی کیا۔عمران خان نے کہا کہ (ن )لیگ کھلے عام کہہ رہی کہ عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی ٗہمیں اس الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں، سارے ادارے مفلوج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ نواز شریف جی ٹی روڈ پر کیا کرنے جارہے ہیں؟ یہ بتانے کیلئے کہ فیصلے میں ان کے ساتھ ظلم ہوا؟ عمران خان نے کہا کہ جتنے لوگ یہ جی ٹی روڈ پر نکالیں گے اس سے کہیں زیادہ ہم نکال کر دکھائیں گے ٗیہ کچھ بھی کر لیں نہ این آر او ملے گا اور نہ ہی کیس واپس ہوں گے۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ کیسی سیاست ہے جس میں عوام کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے، ہمیں جب پاناما معاملے پر پارلیمنٹ میں جواب نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آئے، جب ہم سڑکوں پر نکلے تو کہا گیا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں، اب (ن) لیگ خود وہ کام کر رہی ہے جس سے ہمیں روکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کنٹینر پر چڑھے، یہ کس لیے چڑھ رہے ہیں؟ وفاق اور پنجاب میں بھی (ن) لیگ کی حکومت ہے ٗیہ کس کیلئے احتجاج کر رہے ہیں؟

آپ عدالت کا فیصلہ نہ مان کر کیا پیغام دے رہے ہیں؟ اگر یہ جائز وجہ سے کنٹینر پر چڑھتے تو میں انہیں تجاویز بھی دیتا، دراصل ان کو نیب سے ڈر لگا ہوا ہے ٗ انہیں معلوم ہے کہ انہیں جیلوں میں جانا ہے، ان کے جلوس میں کرائے کے لوگ کچھ گھنٹوں بعد چلے جائیں گے اور یہ لوگ مارچ میں بے نقاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اپنی چوری چھپانے کے لیے دواداروں کو برا بھلا کہہ رہی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف وہی زبان استعمال کررہے ہیں جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد بعد پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، حکومت نے ہمارے خلاف ہرقسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے، جمہوریت کے نام آمریت ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…