منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

مریم نواز کی ممکنہ نااہلی ، نواز شریف کا پوتے اور نواسے کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) مریم نواز کی نیب مقدمات میں ممکنہ نااہلی کے باعث سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پوتے اور نواسے کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جنید صفدر اور زاہد حسین نے پنجاب ہاؤس میں کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ معلومات کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قائل کیا ہے کہ نیب عدالت میں اگر انہیں بھی نااہل کردیں تو پھر مسلم لیگ کی بھاگ ڈور اور سیاست کے میدان میں کس کو اتاریں گے

اس حوالے سے نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشورہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ حسین نواز کے صاحبزادے زاہد حسین اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو سیاست کیلئے تیار کیا جائے۔ قریبی رفقاء کے مشورہ پر نواز شریف کی اجازت سے مریم نواز نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کو پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ کے کارکنان سے ملاقاتیں کرانا شروع کردی ہیں ابتدائی طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کرائی گئی جس میں جنید صفدر اور زاہد حسین نے انہیں ویب سائٹ کو جدید خطوط پر چلانے کا مشورے دیئے دوسری جانب دونوں نوجوانوں کی ملاقات آزاد کشمیر کے بھی کارکنان سے کروائی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور زاہد حسین نے کارکنان سے کہا کہ وہ بلا خوف اپنا کام جاری رکھیں اور اپنا کام خوش اصلوبی سے کریں اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بہاولپور میں جنید صفدر کے بینرز آویزاں کئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کا الگ وزیر اعلیٰ جنید صفدر ہو گا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو معلوم ہوا تو انہوں نے پولیس کی مدد سے تمام بینرز اور پوسٹرز ختم کروا دیئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…