منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

بھٹو نے ’’ادھر ہم ادھر تم‘‘ کا نعرہ لگا کر ملک کو توڑا، اعجاز الحق

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

فیصل آباد (آن لائن)مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بھٹو نے ’‘ادھر ہم ادھر تم‘‘ کا نعرہ لگا کر ملک کو توڑا۔ شہید ضیاء الحق نے کرکٹ میچ دیکھنے کے بہانے بھارت جا کر اسے للکارا کہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرأت کی تو ہم ایٹمی طاقت کا استعمال کر کے ہندو تہذیب کو نیست و نابود کر دیں گے اور افغانستان میں بیٹھنے والے سپر طاقت روس ٹکڑے ٹکرے ہو گیا۔ یہاں اسلامی ریاستیں قائم ہو چکی ہیں اور شہید صدر ضیاء الحق نے معروف سائنسدان ڈاکٹر قدیر کے ہمراہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

17اگست کو اسلام آباد میں شہدائے بہاولپور کی برسی بھر پور مذہبی طریقے سے منائی جائے گی۔ یہ باتیں انہوں نے فیصل آباد میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی رہنما میاں ساجد حسین انجم،شہباز علی گلزار، چوہدری کرامت اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین 62اور 63صادق اور امین ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور شہید ضیاء الحق نے آئین میں اسلام کی روح پھونک دی۔ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مرزا نے کراچی میں کلاشنکوفیں تقسیم کیں وہاں انسانوں کو کیڑوں مکوڑوں کی طرح مارا جارہا ہے اور اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بیرون ملک منتقل کیے جانیوالے دو سو ارب واپس ملک میں لائے جائیں گے سرے محل، سوئزرلینڈ کے بینکوں میں پڑے لاکھوں ملین ڈالر اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جیولری واپس لانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سکھ جنگ لڑ رہے تھے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھارتی حکومت کو سکھوں کی فہرستیں دیں اور سینکڑوں سکھوں کو مروا دیا۔ ایسا نہ ہوتا تو کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ ہوتا اور پاک فوج کے ہزاروں جوان ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے احترام کیا۔ ملک میں مختلف آپریشن چل رہے ہیں۔

جمہوریت ڈی ریل ہونے سے دشمن فائدہ اٹھائیں گے اور کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اداروں میں تصادم ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ (ق) لیگ اور پی ٹی آئی ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں ان کا فیصلہ پندرہ یوم میں آنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر لفظی حملے کرنیوالے وزیر بن گئے ہیں اور چند وزیر بننے کیلئے لائن میں کھڑے ہیں اور سعد رفیق اپنے والد کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے سے بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…