جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مودی کے یار کوپہلا دھکا لگا تو جی ٹی روڈ پر آگئے،بابر اعوان

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف کے لاہور مارچ پر سرکاری وسائل استعمال کئے جارہے ہیں ٗ مودی کے یار کوپہلا دھکا لگا تو جی ٹی روڈ پر آگئے ٗ اس بار نا اہل وزیر اعظم کو معافی نہیں ملے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے لاہور مارچ پر سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں ٗ مودی کے یار کو پہلا دھکا لگا تو جی ٹی روڈ پرآ گئے۔ انہوں نے کہا ایسا لگ رہا ہے کہ ن لیگ اداروں میں تصادم چاہتی ہے

لیکن اس بار نا اہل وزیراعظم کو معافی نہیں ملے گی کیونکہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے۔بابر اعوان نے کہا نواز شریف کے پاس بھاگنے کا راستہ نہیں ہے ٗ جی ٹی روڈ پر اس سے پہلے بھی 2 روڈ شو ہوچکے ہیں ٗ ن لیگ نے مارچ میں بندوق بردار لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ ہوا تو ایل این جی وزیراعظم ذمہ دار ہوں گے ٗنوازشریف کے مارچ سے ہر ضلع کو ایک ارب روپے نقصان ہو گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مری سے اسلام آباد تک چند سو لوگوں کے لیے 7 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے، پولیٹیکل پارٹی آرڈر کے مطابق نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز نہیں رہا تو مسلم لیگ نواز کہاں ہے۔ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بابر اعوان نے کہا کہ اگر الیکشن میں انتخابی فہرستیں درست ہوئی اور پولنگ ٹھیک ہوئی تو یاسیمین راشد شہباز شریف کو دو تہائی اکثریت سے شکست دیں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…