بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ اورلاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریگولر پرواز کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل پر اتارنے کے بجائے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتاردیا۔عازمین نے سامان نہ ملنے پر حج ٹرمینل پر احتجاج کیا،

جس پرسعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے پر فی کس فلائٹ ایک لاکھ ریال جبکہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔کراچی سے جانے والی 2، اسلام آباد ، اور لاہور سے 3 پروازوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور ریگیولر پروازوں کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل کے بجائے جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتاراتھا۔واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ خلاف ورزی کی گئی تو جرمانے کے علاوہ دیگر کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…