ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آتے کے ساتھ ہی بڑا سرپرائز، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ناقابل یقین اعلان کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سالہ ترقیاتی منصوبہ جات کو آئندہ 10 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ٗسی پیک، توانائی، بنیادی ڈھانچہ سمیت تمام منصوبہ جات کو آگے بڑھایا جائے گا، لوڈ شیڈنگ سے نجات، اقتصادی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لے کر خطہ اور دنیا میں امن کے فروغ کے مقاصد کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔

وہ جمعہ کو اپنی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ میں شمولیت پر وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ سی پیک، توانائی، بنیادی ڈھانچہ سمیت تمام منصوبہ جات کو آگے بڑھایا جائے گا، لوڈ شیڈنگ سے نجات، اقتصادی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لے کر خطہ اور دنیا میں امن کے فروغ کے مقاصد کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کیلئے پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ شاہد خاقان عباسی نے 10 سال کے ترقیاتی منصوبہ جات کو آئندہ 10 ماہ میں مکمل کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی حیثیت سے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ بیک وقت قلیل مدتی اور طول مدتی اہداف پر کام کرے گی۔ انہوں نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے دنوں میں اپنی وزارتوں کے امور کار کے بارے میں آگاہی کیلئے پریزنٹیشن دیں۔ انہوں نے کابینہ سے کہا کہ تمام وزراء ان سے شب و روز رابطہ کر سکتے ہیں اور وہ کابینہ ارکان کیلئے ہر وقت دستیاب ہوں گے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کا اجلاس کم و بیش ہفتہ میں ایک مرتبہ بلایا جائے گا۔

وزیراعظم نے شرکاء سے کہا کہ وہ اجلاس میں کسی بھی مسئلہ کو کھل کر اٹھا سکتے ہیں تاکہ ہم ان مسائل کو حل کر سکیں۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس شام کو منعقد ہوا کریں گے تاکہ دفتری اوقات کار میں خلل واقع نہ ہو۔ وزیراعظم نے سرکاری محکموں کی استعداد میں اضافہ کیلئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے دوٹوک طور پر کہا کہ ہماری کارکردگی کے پیغام کو عملی صورت اختیار کرنا چاہئے۔

وزیراعظم نے پارلیمان کے اجلاسوں میں کابینہ ارکان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کابینہ ارکان کو یقین دلایا کہ وہ خود بھی پارلیمان کے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے کہا کہ وہ اپنی وزارتوں کے حوالہ سے خود فیصلے کریں جیسا کہ انہوں نے اس بارے میں انہیں اختیار تفویض کر دیئے ہیں۔ تاخیر سے بچنے کیلئے کابینہ ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو سمریاں بھجوانے کے طریقہ کار کو تیز کیا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے تمام وزراء سے کہا کہ وہ کابینہ کو اپنے قلیل مدتی اہداف پیش کریں اور تمام کابینہ ان مقاصد کے حصول کیلئے ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔ آخر پر کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ کابینہ کی طرف سے 32 نکاتی ایجنڈے کی کلی طور پر منظوری بھی دی گئی۔ بعد ازاں وزیراعظم کو خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ کی طرف سے پاکستان کے خارجہ تعلقات بارے میں بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اپنے حق خود ارادیت کیلئے جائز جدوجہد کیلئے پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ دیگر ممالک کے ساتھ یکساں طور پر سودمند شراکت داری کرتے ہوئے پاکستان کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…