جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

شیخ رشید نے اہم ترین معاہدہ منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا،ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہورہی ہے ٗ اب وہ شہباز شریف کو بھی مروانے جارہے ہیں ٗشاہد خاقان کا قطری معاہدہ بھی مجھے قطری خط ہی لگتا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان میں اس امر کی ضرورت ہے کہ جہاں جہاں کرپشن ہے اس کونیست و نابود کردیا جائے، سیاست میں بڑی رحمی ہوتی ہے ٗ کل تین منٹ کے بعد میری تقریر قوم کونہیں دکھائی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تاریخ میں پہلی بار2 ہزاربندے بغیرکسی پاس کے اسمبلی میں داخل ہوئے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ خاقان عباسی کہتے ہیں ساری آٹومیٹک اسلحہ واپس لے لوں گا ٗشاہد خاقان اسٹپنی وزیراعظم ہیں اورنوازشریف کو ایسے ہی اسٹپنی وزیراعظم کی ضرورت ہے، اتوار تک کوشش کروں گا قطری معاہدہ کسی طرح مل جائے کیونکہ شاہد خاقان کا قطری معاہدہ بھی مجھے قطری خط ہی لگتا ہے، میں ڈرنے والا نہیں، یہ ساراخاندان جیلوں میں جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی لانے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے، ملکی خسارہ 87 بلین تک پہنچ گیا ہے، 70 سال میں 40 ارب قرضہ لیا گیا،4 سال میں 35 ارب روپے قرض لیا گیا، نوازشریف صاحب نے کئی سال تک صرف 5ہزار روپے ٹیکس دیا، کل خاقان عباسی نے ایم این ایزکو ڈرانے کی بعد کی ٗابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، بعض لوگ ہارکرجیت جاتے ہیں اوربعض جیت کرہارجاتے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…