پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

حکومت سنبھالتے ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز دیدیا،حیرت انگیز اعلانات

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ٗ اپوزیشن ٗ فوج اور عدلیہ سب ایک کشتی میں سوار ہیں ٗ کشتی میں چھید ہوگا تو سب ڈوب جائینگے ٗ ہمیں آئین کے مطابق چلنا ہے ٗ میں 45 دن میں 45 مہینوں کا کام کروں گا ٗسپریم کورٹ کے 28جولائی کے فیصلے کو من وعن قبول کیا لیکن پاکستان کے عوام نے قبول نہیں کیا ٗ ، کوئی قانونی ماہر ایسا نہیں ہے جو اس فیصلے کو مان سکے

ٗنواز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے ٗ ابھی ایک اور عدالت بھی لگے گی، جو اس عدالت سے بڑی ہوگی اور وہاں کوئی جے آئی ٹی نہیں ہوگی ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے وزیراعظم نواز شریف کا شکرگزار ہوں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں روز تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں ۔نومنتخب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھی اپوزیشن والا کام کرسکتے ہیں لیکن ہماری تربیت ایسی نہیں، ہمارے قائد کا حکم ہے کہ گالی کا جواب شائستگی سے دیا جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کو من و عن قبول کیا، لیکن پاکستان کے عوام نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا، کوئی قانونی ماہر ایسا نہیں ہے جو اس فیصلے کو مان سکے، لیکن نواز شریف نے اس فیصلے کو قبول کیاجبکہ ملک کے حقیقی وزیر اعظم نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزارت عظمیٰ کی کرسی سیاست کی میراث سمجھی جاتی ہے ٗیہ وہ سیٹ ہے جس پر لیاقت علی خان، بھٹو، بے نظیر اور نواز شریف بیٹھے۔انہوں نے کہاکہ یہ مسلم لیگ ن ہی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی میں سے کسی شخص نے نہیں کہا کہ وہ اس کرسی تک پہنچنا چاہتا ہے ٗ پارٹی قیادت نے جس شخص کا انتخاب کیا آج وہ یہاں کھڑا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک کا وزیراعظم ہوں اور اس نشست کے بوجھ کا پتا ہے، کام کرنے آیا ہوں سیٹ گرم کرنے نہیں ٗمیں 45 دن میں 45 مہینوں کا کام کروں گا

جبکہ الزام لگانے والے سامنے آئیں احتساب کے لیے تیار ہوں۔نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان کا سب سے بڑا کام یہ ہے ایوان اپنی عزت و تقدس کو بحال کرے ٗہمیں آئین کے مطابق چلنا ہے ٗحکومت ٗاپوزیشن، فوج اور عدلیہ سب ایک کشتی میں سوار ہیں، اگر کشتی میں چھید ہوگا توسب ڈوب جائیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کی خدمت کی جس کی گواہی عوام دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نواز شریف پر کوئی کرپشن کا چارج نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی اور نومبر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ ہر ایم این اے کی خواہش ہوتی ہے کہ وزیر اعظم کی سیٹ تک پہنچے مگر (ن )لیگ میں کسی نے نہیں کہا کہ اس کرسی تک پہنچنا چاہتا ہوں ٗاپوزیشن والا کام نہ کرنا ہمارے لیڈر کی تربیت ہے ٗ چار دن بعد جمہوریت کا عمل واپس پٹڑی پر چڑھ گیا ٗ

ایک عدالت اور لگے گی جو اس عدالت سے بہت بڑی ہو گی وہاں کوئی جے آئی ٹی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہم گواہ ہوں گے کہ نواز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی، اس عدالت سے بڑی عدالت لگے گی جہاں کوئی جے آئی ٹی نہیں ہوگی اور وہاں گواہی دیں گے کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن چارج نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ’اپوزیشن نے کچھ کام کیا ہوتا تو حکومتی نشستوں پر ہوتے، ایل این جی پر بات کرنی ہے تو 24 گھنٹے حاضر ہوں، سیاست میں آنے سے پہلے میرے اثاثے زیادہ تھے

جبکہ میں نے جو کچھ کمایا ہے محنت کر کے کمایا اور سب کے سامنے کمایا، سیاست سے پہلے بھی رہن سہن اعلیٰ معیار کا تھا اور بہت اثاثے تھے، الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر الزامات ثابت کریں۔نو منتخب وزیر اعظم نے کہا کہ 30 سال سے پارٹی کے ساتھ ہوں نوازشریف نے کبھی کرپشن نہیں کی، پنڈی سے الیکشن لڑنے والے شیخ رشید بھی مجھ سے زیادہ نواز شریف کے قریب رہے ہیں، وہ بھی ان کے حق میں گواہی دیں گے کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ۔

اپنی ترجیحات کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کے مسئلے کو سب کو مل کرحل کرناہے ٗکوئی ملک ایسا نہیں جس میں عام آدمی کو خودکار اسلحہ کا لائسنس دیا جاتاہو، پوری کوشش ہوگی کہ ملک میں شہریوں کے پاس خودکار اسلحہ نہ ہو، وفاقی حکومت اسلحے کے لائسنس جاری نہیں کریگی۔ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے گا ،ہم نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو امن دیا اب وہاں انتظامی مسائل حل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

نواز شریف کے وعدے کے مطابق کراچی پیکیج پر عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، ٹیکس دینا قانونی ذمہ داری ہے، ہم نے ٹیکس نہ دینے والوں کے پیچھے جانا ہے، جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس دینا پڑیگا اور ہر ایک کو اپنے طرز زندگی کی وضاحت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے مضبوط کریں گے جہاں لوگ بل ادا نہیں کریں گے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی ٗ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…