بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

نااہلی،نوازشریف کے بعد ں شہباز شریف کانمبربھی آگیا

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ شہبازشریف کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں ان کا وزیراعظم بننامشکل لگ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چند مہینوں کی بات ہے یہ حکومت نہیں چلا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس فائل کررہے ہیں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف

قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ( ن )لیگ چاہتی ہے عمران خان کو نااہل قرار دلایا جائے تاہم لوگ عمران خان کی دیانت کی مثال دیتے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ مخالف وکلا اندھیرے میں تیر مارنے کی کوشش کررہے ہیں ٗ حکومتی وکلا کوگزشتہ روز تین بارججوں کی جانب سے ڈانٹ پڑی ٗ چند دن کی بات ہے ٗکیس ختم ہونیوالا ہے ۔نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں (ن )لیگ کو ناکامی ہوگی ٗ عمران خان کے خلاف کیس جلد ختم ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…