جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

سیاسی جنگ شروع،شہبازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،عمران خان پر ٹوٹ پڑے

datetime 31  جولائی  2017 |

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف گھناؤنی سازش کی تاہم عوام نے اپنے اتحاد کی طاقت سے اس سازش کو ناکام بنایا، باشعور عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی منفی سوچ اور انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، بے بنیاد الزامات لگانے والے اس سیاستدان کی جماعت کو ہر الیکشن میں شکست ہوئی ہے۔ جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے سیاستدان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

نیا پاکستان بنانے کے دعویدار یہ عناصر پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں۔ سیاست دیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے۔ عوام کی خدمت سے عاری سیاستدان دشنام طرازی اور جھوٹ کے ذریعے سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے نام نہاد سیاستدانوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور باشعور عوام ملکی معیشت اور ترقی کے خلاف ہونے والی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ محمد نوازشریف کے دورمیں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں پاکستان کی تقدیر بدلتے دیکھ کر مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔نیازی صاحب اور ان کے ٹولے کی ملک و قوم کی ترقی کا راستہ روکنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ غریب عوام خوشحالی کے راستے میں رخنہ ڈالنے پر تحریک انصاف کی قیادت کوکبھی معاف نہیں کریں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کا مشن ہے اورفلاح عامہ کے منصوبوں کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اورگزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود فلاح عامہ کے منصوبوں کوشفافیت اوررفتار کے ساتھ مکمل کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کے باعث آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہو گی۔ منفی سوچ کے حامل سیاست دان عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں ۔ دھرنا پارٹی نے بار بار غریب عوام کی بدلتی قسمت کو کھوٹی کرنے کی کوشش کی۔ دھرنا پارٹی کے سربراہ کو جھوٹ، الزام تراشی اور منفی سیاست کے موجد کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اقتدار حاصل کرنے کی ہوس میں ان عناصر نے ملکی مفادات کو داؤ پر لگا یا اور ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کرانے والوں نے غریب قوم کا حق چھینا ہے۔ غریبوں کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی بھی تلاشی کا وقت آ گیا ہے۔ پارسائی کا دعویٰ کرنے والوں نے کروڑوں کے قرضے معاف کرائے ۔ نیازی صاحب کی اپنی صفوں میں قرضے ہڑپ کرنے والے شامل ہیں۔ قبضہ مافیا اور قرضے معاف کرانے والوں کو دائیں بائیں کھڑا کرکے احتساب کی باتیں کرنا قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔یہ عناصر پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے کی سازش میں شریک رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد نوازشریف کا دور خدمت، شفافیت، امانت اور دیانت سے عبارت ہے اور ان کے دور میں لگنے والے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں۔ پاکستان بھر میں مکمل ہونے والے میگاپراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ نوازشریف ہردلعزیز لیڈر ہیں اور وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ترقی کے سفر کو پہلے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ ترقی و خوشحالی کے مخالف سیاسی عناصر کو2018 کے عام انتخابات میں بھی ناکامی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…