اسلام آباد(این این آئی)صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کااجلاس یکم اگست کودن تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کرینگے ۔اجلاس میں نئے قائدایوان کے انتخاب کے شیڈول کااعلان کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیئے جانے کے بعدقومی اسمبلی کے قائدایوان کاعہدہ خالی ہوگیاہے
اورمسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے شاہدخاقان عباسی کوعبوری وزیراعظم کیلئے نامزدکیاہے۔جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک متفقہ امیدوارلانے کیلئے رابطوں میں ہیں۔