جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بینک اکاؤنٹ سیل، اثاثے ضبط، 14 سال قید، تاحیات نااہلی، شریف فیملی کیلئے اب تک کی سب بُری خبر آ گئی

datetime 29  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بینک اکاؤنٹ سیل، اثاثے ضبط، 14 سال قید، تاحیات نااہلی، شریف فیملی کیلئے اب تک کی سب بُری خبر آ گئی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے حکم کے بعد اب ان پر بنک اکاؤنٹس سیل ہونے اور اثاثے ضبط ہونے کے خطرہ منڈلا رہا ہے، اور پہلی بار نیب کے چیئرمین منی لانڈرنگ اور اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے اس کیس پر اثر انداز نہیں ہو سکیں گے،

سزا کے بعد مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز سمیت یہ تمام لوگ دس سال کے لیے عوامی عہدے کے لیے نااہل ہو جائیں گے، ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیب کے آرڈیننس کے سیکشن 10 اے کے تحت کرپشن میں ملوث افراد کو 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، مارچ 2018ء میں شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو گا یا جزوی بچاؤ ہوتا ہے، اس کا پتہ چل جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسین نواز اور حسن نواز پر 14 سال قید اور آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے اور بینکوں میں موجود رقم ضبط ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے، نیب کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 10 اے کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت کرپشن میں ملوث تمام افراد کو احتساب عدالت 14 سال کے لیے ممکنہ طور پر قید کی سزا سنا سکتی ہے۔ اس مرتبہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ہی ریفرنس تیار کیے جائیں گے اور چیئرمین نیب بھی کمزور ریفرنس تیار کرنے کے لیے اثر انداز نہیں ہوسکیں گے۔ یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کے لیے ریفرنس دائر کی مدت اور احتساب عدالت کے لیے فیصلہ سنانے کی مدت مقرر کرکے شریف فیملی کے لیے اس کیس کو طوالت دینے اور بری ہونے کا راستہ مشکل کر دیا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…