ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

چوہدری نثار کی اہم پریس کانفرنس کیا اعلان کر دیا؟جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 24  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور دھماکے اور شہادتوں کے باعث چوہدری نثار نے سیاسی معاملات پر گفتگو موخر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس میں سیاسی معاملات کو لاہور دھماکے اور شہادتوں کے باعث موضوع بحث بنانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی وجہ سے بطور وفاقی وزیر داخلہ مجھے یہ بات زیب نہیں دیتی کہ میں ملک میں ہونے والے اس اندوہناک واقعہ کے موقع پر سیاسی معاملات کو اپنی گفتگو کا حصہ بنائوں۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے گفتگو آئندہ آنے والے دنوں میں کروں گا۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں سیاسی معاملات کو منسوخ نہیں کر رہا بلکہ اس پر پریس کانفرنس ملتوی کر رہا ہوں جو آئندہ آنے والے دنوں میں دوبارہ شیڈول کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر قیاس آرائیوں کے بجائے میری پریس کانفرنس کا انتظار کیا جائے تمام باتیں سامنے لائوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…