اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

خفیہ معاہدے طے پاگیا،اہم شخصیات کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،پیر کے دن سے کیا ہونیوالا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں‎

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئندہ ہفتے اہم سیاسی پارلیمانی آئینی معاملات کے حوالے سے غیر معمولی توجہ کا مرکز ہو گا،وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کئی اہم فیصلے کرلئے گئے، سیکیورٹی اداروں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے حالات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، آئندہ ہفتے اسلام آباد میں حکمران اتحاد کے قائدین کا مشاورتی اجلاس کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے،

اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہم آئینی و سیاسی معاملات کے حوالے سے آئندہ ہفتے وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی سرگرمیاں متوقع ہیں، دو طرفہ اہم شخصیات کیلئے یہ ہفتہ ’’بھاری‘‘ ثابت ہو سکتا ہے۔ہر اہم سیاسی شخصیت فکر مندی اور اندیشوں کا شکار ہو کر رہ گئی ہے جبکہ صورتحال کو معمول پر رکھنے کیلئے متعلقہ ادارے بھی وفاقی دارالحکومت کے حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں، سیاسی جماعتوں کے متوقع فیصلوں کی سن گن کی بھی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ متوقع سخت اور غیر مقبول فیصلوں سے ملک میں اشتعال نہ پھیلے اور پیشگی اس کے حوالے سے اقدامات کرلئے جائیں۔ رپورٹس کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے حتمی طور پر یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ آئینی و قانونی فیصلوں کے تناظر میں کسی بھی ایسے اقدام اور سرگرمی سے گریز کیا جائے گا جس سے حالات خراب ہونے کا خطرہ ہو اسی طرح ان سیاسی جماعتوں میں اس بارے میں بھی خاموش مفاہمت پائی جاتی ہے کہ کسی بھی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے خلاف ممکنہ فیصلوں کے تناظر میں کوئی بھی سیاسی جماعت روایتی خوشیاں منانے سے خود کو دور رکھے گی تا کہ کسی مخالف جماعت کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…