بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے ’’پاکستان‘‘ کا کیا فروخت کرکے اپنے ذاتی اثاثے بنائے؟کون کون ملوث تھا؟جے آئی ٹی رپورٹ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اربوں روپے کرپشن کے الزام میں تحقیقات کا سامنا کرنے والے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں98قومی ادارے کوڑیوں کے بھاؤ اپنے کاروباری دوستوں کو فروخت کئے تھے اور اداروں کی فروخت میں مبینہ اربوں روپے کی کمیشن وصول کرکے اپنے اثاثے بڑھائے تھے،حکومت سنبھالنے سے قبل شریف خاندان کے اثاثوں کی مالیت صرف25کروڑ روپے تھی جبکہ1993ء میں جب کرپشن پر ان کی حکومت برطرف کی گئی تو شریف خاندان کے اثاثوں کی مالیت235 کروڑ روپے سے زائد تھی

ان دوسالوں میں نوازشریف نے98 قومی ادارے 60ارب روپے میں فروخت کئے تھے حالانکہ ان قومی اداروں کی اصل مالیت کھربوں روپے تھے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے1992ء میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کی ذرائع آمدن وہی تھے جو ان کے والد کے زیر انتظام تھے۔جے آئی ٹی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے بارے ریفرنس نیب کو ارسال کیا جائے۔نوازشریف نے اہم قومی ادارے 1992ء میں میاں منشاء،طارق شہگل،ٹھیکیدار ایم اشرف بلوچ اینڈ برادرز اور حاجی سیف اللہ جیسے کاروباری دوستوں کو اونے پونے داموں فروخت کئے تھے۔الغازی ٹریکٹر106ملین میں فروخت کیا تھابھاری کمیشن لیا گیا۔نیشنل موٹرز کو صرف15کروڑ میں فروخت کیا گیا۔ملت ٹریکٹر31کروڑ میں فروخت کیا گیا۔بلوچستان ویلز کو27کروڑ میں فروخت کرکے کمیشن لیا گیا۔پاک سوزوکی کو172 ملین میں فروخت کیا گیا۔نیا دور موٹرز22ملین بولان کاسٹنگ69 ملین میں فروخت کیا گیا۔مبیل لیف سیمنٹ486 ملین میں میاں منشاء کو فروخت کیا گیا۔وائٹ سیمنٹ پاک سیمنٹ 189ملین میں کاروباری دوست میاں جہانگیر کو فروخت کی گئی۔ڈی جی خان سیمنٹطارق سہگل کو صرف2ارب روپے میں فروخت کی گئی۔غریبوال سیمنٹ84کروڑ میں سیاستدان ساتھی حاجی سیف اللہ کو دیاگیا۔

زیل پاک سیمنٹ 24کروڑ روپے میں کنڈیکٹر سردار اشرف بلوچ کو دیا گیا،ڈنڈوف ایڈیشنل سیمنٹ11کروڑ میں ای ایم جی گروپ کو دیاگیا۔ایسوسی ایٹ سیمنٹ26کروڑ ٹھٹھہ سیمنٹ العباس گروپ کو80 کروڑ میں دیاگیا،نیشنل فائبر76کروڑ میں شان گروپ کو فروخت ہوا۔پاک پی وی سی64 ملین میں ریاض ریشم کو فروخت کیا سندھ الکالس جبکہ اینٹی بائیوٹک 24ملین میں ٹیکوکمپنی کو راوی انجینئرنگ 5ملین میں پیٹرسن کمپنی کو دیا گیا۔نوشہرہ سیمنٹ 21ملین میں محبوب منجی کو فروخت ہوئی۔

پاٹینرسٹیل کمپنی ایم عثمان کمپنی کو4ملین میٹروپولیٹین سٹیل67ملین میں کاروباری دوست اشرف بلوچ کو فروخت ہوئی۔پاکستان سوئچ گےئر9ملین میں ای ایم جی کوالٹی سٹیل13ملین میں مارکیٹنگ انجینئرنگ پاک چین فرٹیلائزر 44کروڑ میں شان گروپ کو فروخت ہوئی،نوازشریف دور میں15گھی ملیں کاروباری دوستوں کو فروخت کیں۔فضل گھی21ملین میں محمد شاہ کو، ایسوسی ایٹ انڈسٹری محبوب ابورب فصل رحمان مل66 ملین روز گھی کو ،کاکا خیل انڈسٹری59ملین میں محبوب کو،

یونائیٹڈ انڈسٹریز16ملین اکبر منگو،ہری پور ویجیٹیبل30 ملین میں ملک نصیر کو فروخت ہوئی۔بار گھی مل،حیدری انڈسٹری،چلتن گھی مل،وزیرعلی انڈسٹری،آصف انڈسٹری، خیبرویجیٹیبل،سراج ویجیٹیبل،کریسنٹ ویجیٹیبل،بنگالی ویجیٹیبل،آئل انڈسٹری من پسند کاروباری دوستوں کو فروخت کیں۔رائس ملیں شیخوپورہ مل،جیکل کے بادمل،سرانوالی مل،حافظ آباد مل،امین آباد مل،دھونکل مل،مبارکپور مل،شکارپور رائس مل 24کروڑ میں دوستوں کو فروخت ہوئیں۔

گلبرگ لاہور روئی پلانٹ9ملین میں پیکجز لمیٹڈ کو فروخت ہوا۔لیتا دو روئی پلانٹ،ہیڈ آفس لاہور کی اربوں مالیت کی جائیداد حاجرہ ٹیکسٹائل مل کو دے دی گئی۔حیدر آباد،فیصل آباد،بہاولپور،ملتان،کوئٹہ،اسلام آباد،کراچی،عقل پور لاہور میں روئی پلانٹ94ملین میں فروخت ہوئے۔قائدآباد روٹی مل86 ملین میں جہانگیر اعوان کو فروخت ہوئی۔نوازشریف نے دو حکومتوں میں98قومی ادارے61ارب میں فروخت کئے اور بھاری کمیشن وصول ک

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…