منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب وہ ہوگا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ چند دنوں بعد یا تو خوشیاں منانے کے لیے دعوت دوں گا یا پھر انصاف کا راستہ روکنے پر انصاف قائم کرنے کے لیے دعوت دوں گا، کارکنوں کو نظر آرہا ہے کہ تبدیلی آرہی ہے۔۔اتوار کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ پاکستان کے سیاسی مافیا کے خلاف تھا، جے آئی ٹی 60 دنوں میں وہ ثبوت سامنے لائی جس میں کوئی شک نہیں رہا،

جب کہ پاناما لیکس کیس میں نون لیگ نے عدالت کے سامنے جھوٹ بولا لیکن اب اس کو سازش کہہ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے وہ کام کیا کہ جو ہم کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے تھے جب کہ مجھے خود بھی اس کام کی امید نہیں تھی۔ شریف مافیا نے انصاف کا راستہ روکا تو کارکنوں کو باہر نکلنے کی کال دوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ اس کو سازش اس لیے کہہ رہی ہے کیونکہ کہ 30 سال سے جو بھی ان پر مقدمہ آیا انہوں نے سنبھال لیا۔ کسی کو پیسے کھلادیے تو کسی کو ڈرایا اور رشوت دی۔ انہوں نے ججز کو پیسے کھلائے اور سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کروایا۔ جب بھی شریف خاندان کے خلاف کچھ بھی ہو یا انہیں انصاف کے نیچے لانے کی کوشش کریں یہ اس کو سازش کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جو ان کی چوری چھپاتا یا قانون توڑتا ہے تو وہ ٹھیک ہے لیکن جو ان کے خلاف کھڑا ہو وہ سازش ہے تاہم سازش یہ ہے کہ شریف خاندان اپنے ذاتی مفاد کو بچانے کے لیے پاکستان کو تباہ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بمباری سے نہیں بلکہ ادارے تباہ کرنے سے تباہ ہوتا ہے۔ یہ ملک کے غدار ہیں۔ ان سے بڑی غداری کسی نے نہیں کی۔ یہ پیسے چوری کرکے ملک سے باہر لیکر جارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف کا خیال ہے کہ وہ صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے سپریم کورٹ اور فوج کو تباہ کریں گے تو نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی عوام نہیں نکلی جتنی اب انہیں ملک سے نکالنے کے لیے سڑکوں پر نکلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور اب یہ جدہ نہیں بلکہ اڈیالا جیل جائیں گے۔ اب انہیں مودی اور ٹرمپ سمیت کوئی بھی ملک نہیں بچا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…