پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مائنس نوازشریف،تمام مسلم لیگیوں کا اتحاد،چوہدری شجاعت حیرت انگیز فارمولہ سامنے لے آئے

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ تمام حقیقی مسلم لیگی متحد ہوجائیں‘ اتحاد سے متعلق آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے کریں گے‘ نواز شریف کے جانے سے جمہوریت زیادہ بہتر طریقے سے چلے گی‘ جمہوریت کوئی پارٹی نہیں جیسے نواز شریف نے رجسٹرڈ کرایا ہو‘ اگر نظام کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور اس کے چند ساتھی ہوں گے‘

(ن) لیگ جب پکڑی جاتی ہے جمہوریت کی آڑ میں چھپ جاتی ہے‘ (ن) لیگ نے دس دس سال میں ڈرامے بازی کے علاوہ پنجاب میں کیا گیا؟ حکومت نے غریب عوام کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا ‘ (ن) لیگ میں جانے والے واپس آجائیں ہمارے دروازے کھلے ہیں‘ کلبھوشن کے معاملے پر نواز شریف کچھ نہیں بولے۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ تمام حقیقی مسلم لیگی متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مسلم لیگ سے متعلق آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے کریں گے۔ اس سلسلے میں بلوچستان ‘ سندھ اور فاٹا کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں آئے گا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ (ن) لیگ جب پکڑی جاتی ہے جمہوریت کی آڑ میں چھپ جاتی ہے اداروں پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے پانامہ کیس سے متعلق (ن) لیگی قیادت کی بدنیتی ثابت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بتائے دس سال میں ڈرامے بازی کے علاوہ پنجاب میں کیا کیا؟ پانامہ کیس پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں تمام لیگی اپنی اصل جماعت کی طرف واپس آجائیں۔ جمہوریت کوئی پارٹی نہیں جسے نواز شریف نے رجسٹرڈ کرایا ہو۔ نواز شریف کے جانے سے جمہوریت زیادہ بہتر طریقے سے چلے گی۔ اگر نظام کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور اس کے چند ساتھی ہوں گے۔

نواز شریف جاتے ہیں تو جمہوریت بھی بچ جائے گی اور نظام بھی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ (ق) لیگ سے (ن) لیگ میں جانے والے واپس آجائیں ہمارے دراوزے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تاجر جندال نے نواز شریف سے مشورہ کرکے عالمی عدالت میں کیس کیا عالمی عدالت میں کیس کے دوران نواز شریف سوئے رہے کلبھوشن کے معاملے پر نواز شریف کچھ نہیں بولے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضروری سمجھا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے خواہ کوئی بھی پارٹی ہو۔ فضل الرحمن کے ساتھ ہمارا اچھا تعلق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…