بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پاناما کیس،جے آئی ٹی کی رپورٹ پر کارروائی روکنے کیلئے شریف فیملی کی حیرت انگیزحکمت عملی ایک دن پہلے ہی سامنے آگئی

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پانا ما عملدر آمد بینچ پیر کو جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کریگا تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ پیر کو ساڑھے نو بجے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کریگا اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ نے

شریف خاندان اور تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان سمیت فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ حارث کی سربراہی میں شریف خاندان کے وکلا کی ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست کا مسودہ تیار کر کے دائر کرنے کی منظوری حاصل کر لی ٗ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ کوئی بھی کارروائی شروع کرنے سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی کو رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی استدعا کی جائیگی تیار کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کوبدنام کرنے کیلئے جھوٹی اور غیرمصدقہ دستاویزات کا سہارا لیکر ایسی رپورٹ تیار کی، اس کا واحد مقصد عوام کو حکمران خاندان سے بدظن کرنا اور سیاسی نقصان پہنچانا ہے، رپورٹ میں موجود مواد اور دستاویزات جے آئی ٹی کی تشکیل سے پہلے اکٹھی کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں جے آئی ٹی ارکان کی جانبداری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ گواہوں پر بیانات تبدیل کرنے کیلئے دباؤڈالا گیا اور لوگوں کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ٗعدالت عظمیٰ کو گمراہ کیا گیا اورجے آئی ٹی جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے وضع کردہ سوالات سے ہٹ کر حدیبیہ پیپر ملز اورچوہدری شوگر ملز کے معاملے میں پڑ گئی حالانکہ یہ معاملات پہلے سے کسی نہ کسی شکل میں مختلف فورمز پرنمٹائے جاچکے ہیں، عدالت سے رپورٹ مسترد کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے پر جے آئی ٹی کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی جائیگی۔دریں اثنا سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ اور ریڈ زون کیلئے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کئے جائینگے ٗ ایس ایس پی سیکیورٹی جمیل ہاشمی کے مطابق پیر کو ریڈ زون سیل کر دیا جائے گا اورغیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند ہوگا تاہم وکلا اور میڈیا کے نمائندے داخل ہو سکیں گے ٗ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…