اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

زکریا حسین شریف کی سالگرہ،مریم نوازنے جی آئی ٹی رپورٹ پر اپوزیشن کا شورسنی اَن سنی کردیا

datetime 11  جولائی  2017 |

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) گزشتہ جب پاناما دستاویزات کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) کی رپورٹ شاہراہ آئین پر عدالت عظمیٰ میں دائر کی جا رہی تھی جس میں شریف خانوادے کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے آئے اپنے پوتے زکریا حسین شریف کی سالگرہ کا کیک افراد خانہ کے جھرمٹ میں کاٹ رہے تھے جہاں ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کے نغمے الاپے جارہے تھے اس

موقعہ پر شرکاء کے لئے خصوصی ضیافت کااہتمام تھا۔اس دوران وہاں موجود محترمہ مریم نوازشریف کو اطلاع دی گئی کہ رپورٹ پیش ہو گئی ہے اور حکومت کے مخالفین نے شور مچا کر آسمان سر پر  اٹھا رکھاہے اس پر وزیراعظم کی صاحبزادی نے سنی اَن سنی کردی نواز شریف نے اشارے سے دریافت کیا کہ ماجرا کیا ہے تو محترمہ مریم نے کہاکہ کچھ نہیں وہی ’’ان کا‘‘ رونا دھونا ہے۔روزنامہ جنگ کے سنیئر رپورٹر محمدصالح ظافرکے مطابق  حسین نواز سالگرہ کی صبح ہی لندن سے یہاں پہنچے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز بعدازاں اپنی کاروباری مصروفیات کے سلسلے میں عازم لندن ہو گئے۔نماز عصر کے بعد وزیراعظم نواز شریف اپنے دفتر میں آئے۔ جہاں وفاقی دارالحکومت میں موجود وفاقی وزراء نے ان سے ملاقات کی اور تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بارے میں بے تکلفانہ تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے حکمت عملی کے بارے میں غور کیا۔ یہ غیر رسمی ملاقات اذان مغرب تک جاری رہی۔اسی دوران عدالت عظمیٰ سے رپورٹ کی نقول بھی ایوان وزیراعظم پہنچا دی گئیں قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف جنہیں صبح دھاسو کے پن بجلی کے عظیم الشان منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کیلئے صوبہ کے پی جانا تھا موسم کی خرابی کے باعث انہیں دورہ

ملتوی کرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے اپنے دفتر میں بجلی کے نئے منصوبوں کے بارے میں متعلقہ حکام سے بریفنگ لی اور وہ ماہ رواں کے آخر میں بجلی کی بہم رسانی کیلئے نئے پاورپلانٹ کے افتتاحی پروگرام کا جائزہ لیا۔اس دوران وزیراعظم ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے۔ ایوان وزیراعظم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس وقت سیاسی چومکھی لڑنے میں مصروف ہیں بھرپور سیاسی پنجہ آزمائی اور حزب اختلاف کے بعض عناصر سے زور دار قانونی جنگ کے لئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…