جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

جے آئی ٹی کی رپورٹ پرعمران خان کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا،حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد میچ ختم ہوگیا ہے ٗ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ٗچھوٹے اور بڑے گاڈ فادر کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ٗ اب دیکھنا ہے یہ کس دن وزیر اعظم ہاؤس چھوڑتے ہیں ٗ ہمیں اسٹریٹ موومنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی ٗ جشن ہوگا۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو عمران خان نے کہا کہ جو جو ہمارے خدشات تھے سب سچ ثابت ہوگئے ٗ ساری چیزیں جو میں کہہ رہا تھا سامنے آگئی ہیں ٗ اب تو سارے پکڑے جائیں گے،چھوٹے اور بڑے گاڈ فادر کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیم ختم ہوگیا ٗاب دیکھنا یہ ہے کہ انہوں نے کس دن وزیراعظم ہاؤس چھوڑناہے ،انہوں نے اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں سے غلط کام کرائے اور ان کی ساکھ خراب کی ۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے انصاف کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں جبکہ ایف آئی اے اور آئی بی سمیت دیگر اداروں کو اپنے حق میں استعمال کیا گیا اور سپریم کورٹ میں آئی بی کا کردار بھی سامنے آگیا، چیئرمین ایس ای سی پی پر مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ تصدیق ہوگئی کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی اصل مالکہ تھیں اس کا مطلب نواز شریف کا پیسہ تھا اس نے باہر بھیجا اور مریم کے نام پر فلیٹ خریدے ۔انہوں نے کہا کہ نئی نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں ٗنوازشریف بھی دبئی کی ایک آف شور کمپنی کے مالک نکل آئے ہیں ٗنیا پاکستان عمارتوں اور میٹرو سے نہیں عدل وانصاف سے بنتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاناما کا معاملہ آنے کے بعد اسپیکر اسمبلی نے ان کے بجائے میرے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجا ٗاستعفیٰ تو ایاز صادق کو بھی دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ،شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہیں ٗنواز شریف کا نام جو گاڈ فادر رکھا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنی چوری چھپانے اور ہمیں بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے خلاف مقدمات دائر کروائے اور اپنے وزیروں کے ذریعے میرے خاندان والوں کو بدنام کیا جن کا سیاست سے کوئی تعلق ہی نہیں جبکہ میں تو صرف بطور اپوزیشن لیڈر اپنا فرض ادا کررہا تھا لیکن شریف خاندان کا یہی طریقہ واردات ہے جو یہ پچھلے 30 سال سے ملک کو لوٹتے آرہے ہیں۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ہمیں اسٹریٹ موومنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ جشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…