اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

عمران خان کا مریم نوازسے اظہار ہمدردی

datetime 9  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) مریم نواز کی پیشی مجھے بھی اچھی نہیں لگی ، ہم عورتوں کی عزت کرتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو بحران کا شکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں، کیا نون لیگ میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جسے یہ نواز شریف یا انکے خاندان کے متبادل کے طور پر سامنے لاسکیں؟۔

سپریم کورٹ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے احکامات دے اور نواز شریف کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کو کہے۔؟ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج بنی گالہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی سلامتی کے لیئے خطرہ ہیں ۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شریف فیملی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد پوچھتی ہے ہمارا جرم کیا ہے؟ان پر ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ سمیت 4بڑے جرائم ہیں،انہیں جیل جانا چاہیے،حکمران پاکستان کے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معتبرچیف جسٹس نے نوازشریف کانام گاڈفادررکھا ہے،سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں،میں عوام اور وکلاء سے اعلیٰ عدلیہ کو بچانے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کررہا ہوں۔ان کے وزراء کہہ رہے ہیں کہ قطری کے بیان کے بغیر جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں مانیں گے ،سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کے فیصلے کے بعد قطری شہزادے کو پاکستان لانا شریف خاندان کی ذمہ داری تھی۔ قطری پاکستان میں تلور مارنے آسکتا ہے ،پورٹ قاسم کے کانٹریکٹ کے لئے بھی آسکتا ہے لیکن جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لئے نہیں آسکتا۔فیصلے نہ ماننے کی بات کرتے ہوئے وفاقی وزراء کو شرم آنی چاہیے اورانہیں سمجھنا چاہیے کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کورپورٹ کرنی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ سارے ادارے انہوں نے بتاہ کردیے ہیں اور پھر کہتے ہیں جے آئی ٹی سے سازش ہورہی ہے،وہاں پیشی بھگتتے ہی انہیں عمران خان یاد آجاتا ہے،جے آئی ٹی کی تحقیقات وہاں پہنچ گئی ہے جہاں نوازشریف کونااہل ہوجاناہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سازش کا شور مچانے والے شریف خاندان کے کنٹرول میں تمام ادارے ہیں،وہ بتائیں ان کے خلاف کون سازش کررہا ہے؟

دراصل حکمران سپریم کورٹ اورفوج کے پیچھے پڑگئے ہیں،ایک خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کو تباہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاں میں بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈز لیتا ہوں،باہر پیسا کمایا اور پاکستان لاکر گھرخریدا ،اس میں کیا جرم ہے؟گاڈفادرسے جان چھڑانے کیلئے اگرمجھے نااہل بھی کیاگیا تومنظور ہے۔عمران خان کا کہناتھاکہ مریم نواز کی پیشی مجھے بھی اچھی نہیں لگی ۔ ہم عورتوں کی عزت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…