منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

واجد ضیاء نے یوکے میں جے آئی ٹی کیلئے اپنے کزن کی خدمات حاصل کر کے اقرباء پروری کی نئی مثال قائم کر دی

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واجد ضیاء نے یوکے میں جے آئی ٹی کیلئے پی ٹی آئی کے طرفدار اپنے کزن کی خدمات حاصل کرکے اقرباء پروری اور کرپشن کی نئی مثال قائم کر دی، موصوف کو وزیراعظم نوازشریف اور اِن کی خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، واجد ضیاء نے پاکستانی ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال کرکے اپنے کزن اختر ریاض کی خدمات حاصل کیں اس کا آج ہی انکشاف ہوا ہے۔

اختر ریاض ریاض کوئسٹ سولیکیٹر کے نام سے ایک کمپنی کے مالک ہیں جن سے ہزاروں پونڈ کی ادائیگی سے بے معنی خطوط لکھوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے یہ جے آئی ٹی کے کچھ اہم ممبران کی تنگ نظری کی واضح مثال ہے کہ اختر راجہ اور ان کی اہلیہ دونوں پاکستان تحریک انصاف کے متحرک ممبرز ہیں اور اس حقائق سے واجد ضیاء باخوبی واقف ہیں۔ جے آئی ٹی کے ذرائع سے اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اختر راجہ کو واجد ضیاء کی خصوصی ہدایات پر ہائر کیا گیا ہے، واجد ضیاء نے جے آئی ٹی ممبرز کوبتایا کہ انکا کزن قابل اعتماد شخص ہے اور اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتیں رکھتا ہے، لیکن واجد ضیا نے جے آئی ٹی یا سپریم کورٹ کو نہیں بتایا کہ اختر راجہ، کوئسٹ سولیکرز (براڈ گیٹ ٹاور، 20 پریمروس سٹریٹ، لندن، EC2A 2EW) کے واحد پریکٹیشنر ہیں اور ان کی فرم کی قانونی تحقیقات میں کوئی مہارت نہیں ہے، حساس اہم پروفائل کے معاملات میں مالی اور پیچیدہ دائرہ کارکے قوانین پر بھی کوئی دسترس نہیں رکھتے. ایک جے آئی ٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ واجد ضیا نے واضح طور پر اپنے کزن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ جے آئی ٹی کی جانب سے برطانیہ میں مختلف اداروں کو نواز شریف کے بچوں کے حوالے سے خطوط لکھ سکیں۔ اختر راجہ ماضی میں دہشت گردی کے معاملات کو ڈیل کرتے رہے ہیں

اور مالی یا منی لانڈرنگ کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں رکھتے تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اختر راجہ اور واجد ضیاء کے فرسٹ کزن ہیں اور دونوں اصل میں مری،راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں. اختر راجہ کو واجد ضیاء کے انکل نے گود لیا تھا کیونکہ واجد ضیاء کے انکل کی اپنی اولاد نہیں تھی، معلوم ہوا ہے کہ اختر راجہ کم عمری میں ہی یوکے شفٹ ہو گئے تھے، اُنہوں نے اپنی اور واجد ضیاء کی مشترکہ کزن سے شادی کر رکھی ہے۔

واجد ضیاء اور اختر ریاض راجہ کے مشترکہ کزن نے انکشاف کیا ہے کہ اختر راجہ تحریک انصاف کے متحرک ممبر ہیں اور تحریک انصاف کے زیراہتمام تقریبات میں شرکت بھی کرتے رہتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) مخالف خطاب بھی کرتے ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ پی ٹی آئی کیلئے فنڈز ریزنگ بھی کرتی رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہی ہیں، مگر بتایا گیا ہے متحرمہ نے اپنے شوہر کے جے آئی ٹی سے رابطے کے فوراً بعد اپنا فیس بک اکاؤنٹ غیرفعال کر دیا ہے۔ یہ واضح نہیں اختر راجہ کے پی ٹی آئی سے سیاسی لگاؤ کی خبر جے آئی ٹی کے باقی ممبران کو ہے یا نہیں مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ واجد ضیاء اختر راجہ کی پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی سے بالکل آگاہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…