منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو سزائے موت،جمشید دستی نے انتہائی سنگین دعویٰ کردیا

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ( آئی این پی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کے پانچ کے ٹولے نے اگر عدلیہ اور فوج کے خلاف زبان بند نہ کی تو قوم ان کی زبان کھینچ لے گی۔ حکمرانوں پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے اور ان کا جانا نوشتہ دیوار ہے۔ احتساب کا آغاز سیاستدانوں سے ہونا چاہیے۔جے آئی ٹی اصل میں سپریم کورٹ ہے، نواز شریف نے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کی ہے جس کی سزا موت ہے ۔

آئندہ الیکشن میں عوامی راج پارٹی اپنا تشخص برقرار رکھے گی اور تحریک انصاف اور سرائیکی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ سرائیکی صوبہ بننا چاہیئے میں ایک صوبے کے قیام کے حق میں ہوں وکلاء، سرائیکی جماعتوں، پی ٹی آئی ، میڈیا، سول سوسائٹی سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری رہائی کے لئے آواز بلند کی سب کا شکریہ ادا کرنے اور ان کے دروازے پر جاؤں گا۔ اکتوبر میں ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کروں گا اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو عدلیہ کے پاس جاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مرکزی رہنما چوہدری کرامت، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری انجینئر محمد خان مروت ، شاہ رخ ہاشمی، راؤ مسعود علی خان، بلال ہاشمی، ادریس بلوچ، ایاز کھیڑا، نواب خادم حسین، ملک زاہد ، اطہر خان، شاہد حسن ، اصغر بلوچ بھی ہمراہ تھے جمشید دستی نے مزید کہا کہ میاں برادران اور ان کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں بانٹیں ،بھنگڑے ڈالے اسی طرح سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر بھی لیگی حکمرانوں ، متوالوں نے مٹھائیاں بانٹیں موجودہ حکمران اپنی پسند کا فیصلہ چاہتے ہیں لیکن جب جے آئی ٹی نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا توشریف بردران، حکومتی وزراء اور ان کی پوری ٹیم نے پاک فوج ،

عدلیہ کے خلاف بولنا شروع کر دیا اور جے آئی ٹی کو گالیاں دینا شروع کر دیں جے آئی ٹی کو گالی دینا دراصل سپریم کورٹ کی توہین ہے ساڑھے چار سالہ دور میں مسلم لیگ (ن) کا کردار شرمناک ہے جس دور میں بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ ہو ئی کسان تباہ ہو گیا ہسپتال اور تعلیمی ادارے بیچ دیئے گئے میاں نواز شریف پاکستان کو عملی طور پر بیچنا چاہتا ہے جس نے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے اور اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے سیاستدانوں کا احتساب ہو نا چاہیئے چھوٹی مچھلیاں پکڑ لی گئیں مگرمچھوں کو گرفت میں لانا اب ضروری ہے مالی دہشت گردوں کا احتساب کئے بغیر ملک ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف رواں دواں نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ڈان لیکس میں فوج کے خلاف سازش کی جس پر آرٹیکل 6لگائی جائے جس کی سزا موت ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور پوری قوم پاک فوج، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے

انہوں نے کہا کہ ایک سو چی سمجھی پلاننگ کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور مریم نواز کے ایماء پر پانامہ کیس میں آزادانہ تحقیقات پر حکومتی وزراء اور ان کی ٹیم گالیاں دے رہی ہے لیکن اب پاکستان بدلنے جا رہا ہے کیونکہ کرپٹ حکمران قانون کی گرفت میں آنے والے ہیں میاں نواز شریف بتائیں کہ ان کے پاس کون سے قومی راز ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ قومی ادارہ ہے جو آزادانہ فیصلے کرنے جا رہی ہے تو پھر حکمران چیختے کیوں ہیں لیکن حکمران قومی اداروں کے درمیان تصادم چاہتے ہیں

جن کے وزراء عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں نہال ہاشمی، سعد رفیق سمیت اسی کام ہر لگے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کئے بغیر روشن پاکستان نہیں بن سکتا اس موقع پر انہوں نے ڈی جی خان میں ایک لیگی رکن قومی اسمبلی حافظ عبد الکریم کے جعلی ادارے کا وزیراعلی پنجاب، گورنر پنجاب کے افتتاح کرنے پر افسوس کا اظہار کیا کہ جس کی وجہ سے 146طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

وزیراعلی پنجاب، گورنر پنجاب قومی مجرم ہیں چیف جسٹس فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حکمرانوں کو مشرقی روایات نظر نہیں آئیں جب محترمہ بے نظیر بھٹو کو احتساب کے لئے بار بار پیش کیا گیا لیکن آج جب سرکاری پروٹوکول میں مریم نواز آئیں تو حکمرانوں اور ان کے چہیتے پیارے وزراء کو مشرقی روایات یاد آگئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں 65لاشوں کا ابھی تک پتہ نہیں ہے جن کے ورثاء کے گھروں میں ابھی تک صف ماتم ہے

اتنے بڑے سانحہ پر میاں نواز شریف کو استعفی دے دینا چاہیئے تھا شیل کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائے احمد پور میں ہسپتال بنایا جائے اور برن یونٹ بنایا جائے اور یاد گار تعمیر کی جائے ورنہ دس روز کے بعد خود احتجاج کے لئے سڑکوں پر آجاؤں گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو حکمرانوں نے خود لانا تھا لیکن میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کا قطری شہزادے کے خط کا جھوٹا فراڈ کھل کر سامنے آ گیا پی ٹی آئی کی قیادت کو کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کو وہ اپنے منشور میں شامل کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…