منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

گیم ختم ،کیس اوور ہوچکا ،نوازشریف اسحاق ڈار، چوہدری نثار اور شہباز شریف کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟اہم لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ،نوازشریف قدرت کی طرف سے ایسے فیصلے کرنے جا رہے ہیں جن میں ان کا اپنا نقصان ہے ،وزیراعظم نوازشریف اسحاق ڈار، چوہدری نثار اور شہباز شریف پر اعتماد نہیں کر رہے ۔ ہفتہ کو وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ

ان کا گیم ختم اورکیس اوور ہوچکا ہے ، یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں ، ان کے کاغذات جعلی ہیں ، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی جو دو دن بعد ختم ہوجائے گی مگر یہ لوگ فیصلے سے پہلے ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں مگر ہمیں سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف قدرت کی طرف سے ایسے فیصلے کرنے جارہے ہیں جن میں ان کا اپنا نقصان ہے ، آج کی پریس کانفرنس کے بعد شریف خاندان پر مسترد کا ٹھپہ دیکھ رہا ہوں ، محمد زبیر گورنر ہاؤس سندھ میں میڈیا سیل چلا رہے ہیں ،انہوں نے میڈیا سیل میں 34افراد بھرتی کئے ہیں ، وزراء کی پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ تصویر لیک ہوگئی تو کونسی قیامت آگئی ، طارق شفیع کو بڑے میاں ساتھ لیکر گئے تھے ، اس وقت وزیراعظم نوازشریف اسحاق ڈار، چوہدری نثار اور شہباز شریف پر اعتماد نہیں کر رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…