اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

آئی ایس آئی امریکی ایجنسی سی آئی اے پر ٹوٹ پڑی، ایجنٹوں کا کیا حشر کیا گیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریمنڈ ڈیوس کے واقعے کے بعد پاکستان کی پریمیئر خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے امریکی سیکرٹ سروس کے 100 سے زائد کنٹریکٹر اور رابطہ کار افراد کے نیٹ ورک کو ختم کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پریمیر خفیہ ایجنسی نے ملک گیر کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن میں امریکی سیکرٹ سروس کے 100 سے زائد کنٹریکٹر اور رابطہ کار افراد کے نیٹ ورک کو ختم کیا۔

روزنامہ 92 نیوز کے مطابق پاکستان میں سی آئی اے کے سیکرٹ وار فیئر نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کچھ اہم آپریشنز کا ذکر کرتے کہا کہ آئی ایس آئی نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کو ناکام بنایا اور سی آئی اے کے کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کے گرفتار ہونے کے بعد ملک گیر کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن میں امریکی سیکرٹ سروس کے 100 سے زائد کنٹریکٹر اور رابطہ کار افراد کے نیٹ ورک کا خاتمہکیا۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ یہ کارروائیاں پہلے کیوں نہ کیں تو انہوں نے جواب دیا کہ انٹیلیجنس آپریشنز پولیسنگ ایکشن نہیں ہوتے، ان آپریشنز میں بعض اوقات پورے گروپ کو پکڑنے کے لیے لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے اور اس کے علاوہ یہ بھی پتہ چلانا ہوتا ہے کہ ان خفیہ آپریٹوز کے اہداف ومقاصد کیا ہیں۔ ریمنڈ ڈیوس اور اس گینگ کے دوسرے ممبر ایجنسی کی سرویلنس میں تھے اور جب بھی کوئی کاؤنٹر انٹیلی جنس ٹیم ضروری سمجھتی تو ان کو پکڑ سکتی تھی۔ ریمنڈ ڈیوس کے واقعے کے بعد یہ ضروری ہوگیا تھا کہ سی آئی اے کو یہ بتایا جائے کہ ان کے نیٹ ورک کو آئی ایس آئی کسی وقت بھی غیر موثر کر سکتی ہے۔ جب یہ آپریشنز جاری تھے اسی دوران سی آئی اے کے مقامی رابطہ کار اور غیر ملکی افراد کے زیر استعمال 170 کے قریب گھروں کی بھی نشان دہی کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے جڑے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

سی آئی اے کنٹریکٹر اور رابطہ کار افراد اکثر سوشل ویلفیئر پروگرامز کے کور میں آپریٹ کرتے اور بعض امریکن سفارت خانے کے نان ڈپلومیٹک سٹاف کے کور میں بھی کام کرتے۔ سی آئی اے کے کنٹریکٹرز بظاہر سکیورٹی کا کام کرتے مگر اس کور میں وہ سی آئی اے کے ٹاسک سر انجام دیتے۔ سینئر سکیورٹی آفیشلز نے سی آئی اے کی طرف سے مقامی نیٹ ورک بنانے کی کوشش کے حوالے سے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنے رابطہ کار افراد

اور کنٹریکٹرز کے ذریعے پنجاب کے جنوبی علاقوں کو خصوصاً جبکہ دیگر صوبوں کو بھی ہدف بناتے ہوئے پرائیویٹ سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے سابق کمانڈوز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی لیکن آئی ایس آئی نے سی آئی اے کا یہ پلان ناکام بنا دیا۔ اس طرح آئی ایس آئی کے شاندار کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن نے امریکی سیکرٹ سروس سی آئی اے کے 100 سے زائد کنٹریکٹر اور رابطہ کار افراد کے نیٹ ورک کو ختم کرکے سی آئی اے کی کمر توڑ دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…