اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

شیل کمپنی سانحہ احمد پورشرقیہ کی ذمہ دار قرار،تحقیقاتی رپورٹ جاری

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیل کمپنی سانحہ احمد پورشرقیہ کی ذمہ دار قرار،تحقیقاتی رپورٹ جاری ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد،کمپنی کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 5،5 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ رپورٹ میںسانحے کا ذمہ دار شیل کمپنی کو

قرار دیا گیا،کمپنی پرایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر معیار کے مطابق نہیں تھا ، تحقیقات کے دوران اس آئل ٹینکرکا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا، شیل کمپنی نے اوگرا قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا۔ 50 ہزار لٹر تیل لے جانے کےلئے 5 ایکسل کا ٹینکر لازمی ہونا چاہیے جبکہ حادثے کا شکار ہونے والا ٹینکر 4 ایکسل کا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ میں انتظامی نا اہلی کا تذکرہ بھی کیا گیا دریں اثناء احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ٗ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں حادثے کا شکار ہونے والے آئل کنٹینر سے تیل اکٹھا کرتے وقت آگ لگنے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے ۔ زخمیوں میں سے کچھ کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا تھا اور شدید زخمیوں کو ہسپتالوں میں زیر علاج رکھا گیا تھا جن میں سے دو زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 217ہوگئی ۔ادھرہڑپہ کے قریب نیشنل ہائے وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا ٗموٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کسی بڑے ممکنہ حادثے سے بال بال بچا لیا۔موٹروے پولیس کے مطابق رات گئے نیشنل ہائی وے پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر ڈرائیور کو اونگھ آ جانے کے باعث الٹ گیااطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں اور آئل

ٹینکر کی لیکیج کو فوری طور پر روک لیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے پٹرول بہہ جانے والے علاقے کو کور کر لیاتاکہ کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…