اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نوازنے آج جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے بعد نہایت ہی پراعتماد انداز میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی کیرئیر گائیڈ کی کاوش کا نتیجہ ہے کہ وہ میڈیا سے گفتگو کے دوران اتنی پراعتماد تھیں۔ مریم نواز کی سیاسی تربیت معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی کی اہلیہ خاتون صحافی جگنو محسن
کر رہی ہیں، اس طرح جگنو محسن مریم نواز کی اس حوالے سے استاد ہیں، یہ انکشاف کچھ دن قبل معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک پروگرام میں کیا کہ مریم نواز کی سیاسی ٹریننگ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو مریم سے کروائی جا رہی ہے۔ جس طرح مریم نواز نے آج میڈیا سے پراعتماد انداز اور لہجے میں بات کی یہ چیز ظاہر کرتی ہے کہ ان کا استاد کوئی اچھا صحافی ہی ہے۔