منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کا اپنی بیٹی کے ساتھ کس بات پر جھگڑا چل رہا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے زرداری نے بتایا کہ ان کی صاحبزادی لیاری سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں جبکہ میں کہتا ہوں آپ نوابشاہ سے کھڑی ہوں اور اسی بات پر جھگڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے داود میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے وہ پاناما سے ڈرتے ہیں،

انہوں نے الیکشن کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کچھ نہیں ملے گا کامیابی صرف پیپلزپارٹی کو ملے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کے لیے جتنا بھی لڑنا پڑے لڑیں گے، انہوں نے موجودہ حکومت اور اس کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خود کو حکومت میں رکھنے کے لیے طریقہ کار نہیں اپنانا بلکہ ہم نے عوام کو حکومت دلوانے کے لیے طریقہ اپنانا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر میں نے اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیے ہوتے تو اس وقت نواز شریف وزیراعظم نہیں بلکہ صدر ہوتے، اور صدر ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں یہ خرابیاں دور ہوں گی اور تحریک انصاف کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا، اس کا فائدہ عوام یعنی پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے بارے میں کہا کہ جب بلاول اٹھے گا تو پنجاب سے ہی اٹھے گا، پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے زرداری نے یہ انکشاف کیا کہ ان کی صاحبزادی لیاری سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں جبکہ میں چاہتا ہوں وہ نوابشاہ سے کھڑی ہوں اور اسی بات پر ہمارا جھگڑا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک کا تصور حکومت نے چرا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے جو تصور دیا ہے وہ طویل المدت ہے اور سندھ میں بھی صنعتیں لگیں گی اور اقتصادی راہداری گیم چینجر نہیں بلکہ خطے کو بدل دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…