جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

45سال کا بچہ اور اس کے بھی 7بچے،عمران خان کا شریف فیملی پرطنز،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  جولائی  2017 |

چترال (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو کو بلانیوالے مریم نواز کی پیشی پر اعتراض کررہے ہیں ٗ(ن)لیگ کہتی ہے بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ہے ٗ بچہ 45سال کا ہے اور اس کے سات بچے ہیں ٗ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے ٗپاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ٗچھوٹے چور نہیں ٗبڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے۔

چترال کے علاقے دروش میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی اور بجلی پاکستان کے دو بڑے مسئلے ہیں، ملک میں درآمد شدہ تیل سے بجلی بنائی جارہی ہے ٗعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اسی طرح کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے جبکہ پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی ٗچین نے کوئلہ سے بننے والے16پاور پراجیکٹ بند کردئیے ہیں ٗ پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے ٗہمارے حکمران اپنے کمیشن کیلئے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔عمران خان نے پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے ٗ ملک پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہونیوالا ہے ٗپاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ٗ ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب ہورہا ہے، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے ٗبدھ کو مریم نواز جے آئی ٹی میں آرہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو جے آئی ٹی میں مریم سے سوال کرنے پر اعتراض ہے ٗجنہیں مریم کی پیشی پر اعترض ہے ، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ماضی بینظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں۔

(ن) لیگ کہتی ہے کہ بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ، جسے بچہ کہتے ہیں وہ 45 سال کا ہے اور اس کے بھی 7 بچے ہیں ٗچیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں مرداورخواتین دونوں اپنا کرداراداکرتے ہیں ٗسب سے زیادہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے بچے مرتے ہیں، ریاست کی ذمے داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرے. تعلیم، صحت، اسپتال اور پولیس کا نظام ریاست کا بنیادی کام ہے۔

عمران خان نے کہاکہ قرضے واپس کرنے کیلئے پوری قوم پر ٹیکس لگایاجاتا ہے ٗعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے، سو روپے کے کارڈ پر آپ کو 35 روپے کا ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ کوئلے سے بننے والی بجلی پر انہوں نے کہاکہ کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے، پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی ، پانی سے بجلی بنانے پرخرچا اورآلودگی دونوں کم ہوتے ہیں ،

اگربجلی یہاں بنے گی توکوئی قرضہ نہیں لینا پڑیگا، آلودگی سے اوسطاً گیارہ سال کی زندگی کم ہوتی ہے جب کہ چین نے کوئلہ سے بننیوالے 16 پاورپراجیکٹ بند کردیے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 900 میگا واٹ ہائیڈل بجلی پلانٹ کی فیزیبلیٹی بھی تیار کرلی ہے، اب تک 200 سے زیادہ مائیکرو ہائیڈل منصوبے بنا چکے ہیں، 1000 سے زائد چھوٹے چھوٹے ہائیڈل منصوبے بنانے ہیں

ٗبھاشا ڈیم پر پہلے کام ہوجاتا تو پنجاب کے لوگوں کا گرمی میں برا حال نہ ہوتا ٗ تختی لگا کر یہ کہنا کہ ہم نے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے یہ عوام سے دھوکا ہے۔کے پی کے پولیس کے حوالے عمران خان نے کہا کہ جیسی پولیس خیبرپختونخوا کی ہے ویسے پورے ملک میں کہیں نہیں،

اس سال کے آخرتک خیبرپختونخوا میں نو ہزار ڈاکٹرز ہوں گے ٗکے پی کے میں جتنے ہم درخت لگائیں گے موسم میں گرمی نہیں ہوگی اور سیلاب نہیں آئیں گے، شجرکاری چترال کے لیے بے حد ضروری ہے اورہم نے 80 کروڑ درخت تین سال میں لگائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…