منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جے آئی ٹی میں چھٹی پیشی، وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز کے صبر کا پیمانہ لبریز،دھمکی دیدی

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ریاست کے ہر اہلکار سے کہونگا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ طیارہ سازش کیس کہاں ہے ،پرویز مشرف کہاں ہے لہٰذا کوئی غیر قانونی کام کر نے سے پہلے دیکھ لیں یہ نہ ہو کل انہی عدالتوں میں کھڑے ہوں،وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ جب کسی چیز کا وجود ہی نہیں ہے تو جے آئی ٹی کو

ثبوت کہاں سے ملے گا ؟اسے طیارہ سازش کیس نہیں بننے دینگے ٗ بار بار بلا کر معاملات کو الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ٗ ریاست کے ہر اہلکار سے کہونگا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ طیارہ سازش کیس کہاں ہے اور پرویز مشرف کہاں ہے لہذا کوئی غیر قانونی کام کر نے سے پہلے دیکھ لیں یہ نہ ہو کل انہی عدالتوں میں کھڑے ہوں۔ منگل کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے تک سوالات کئے گئے جن کے انہوں نے جوابات دیئے ۔جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا ہوں ٗآپ لوگوں کے یہاں آنے پر آپ کی محبت کو سراہتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف کسی قسم کے ثبوت نہیں ہیں ۔ انہوں نے جے آئی ٹی کا نام لئے بغیر کہاکہ نہ جانے کن کن طریقوں سے کوشش کر کے دیکھی گئی مستقبل میں چیزیں سامنے بھی آئیں گی ۔انہوں نے کہاکہ میرے یا میرے کسی خاندان کے فرد کے بارے میں کوئی بھی ثبوت ہے تو کارروائی ہونی چاہیے اور سزا ملنی چاہیے کیونکہ یہ عوام اور اس ریاست کا حق ہے لیکن اگر ثبوت نہیں تو الجھانے کی اجازت مت دیں ٗشکوک و شہبات پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے ہر طریقے سے کوشش کرکے دیکھ لی ہے اور سب مستقبل میں سامنے بھی آئیگا تاہم انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن کا بہت پرانا طریقہ وار دات ہے

کبھی نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے ہوئے ٗ کبھی ذو الفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی کبھی طیارہ سازش کیس بنا دیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ یہاں کیا معاملات ہورہے ہیں میں آپ کو متنبہ کر نا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے اور نہ اس کی اجازت دی جائے اور نہ دی جائیگی انہوں نے کہاکہ طیارہ سازش کیس میں سلطانی گواہ پیش کئے گئے انہوں نے کہاکہ میں ریاست کے ہر اہلکار سے کہونگا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ طیارہ سازش کیس کہاں ہے اور پرویز مشرف کہاں ہے لہذا کوئی غیر قانونی کام کر نے سے پہلے دیکھ لیں یہ نہ ہو کل انہی عدالتوں میں کھڑے ہوں اور کیا تحقیقات ہونگی وہ آپ بہتر جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں میڈیا ٗ وکلاء برادری اور سیاسی برادری موجود ہے کسی نے خلاف آئین اور خلاف قانون کیا تو یہ نہ سمجھئے کہ آپ بچ کر نکل جائینگے۔انہوں نے کہاکہ آپ لوگ جمہوریت کیلئے قربانی دے چکے ہیں ہمارے خلاف اگر کوئی ثبوت ملتا ہے تو کارروائی ہو نی چاہیے اس کو طیارہ سازش کیس نہیں بننے دینگے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کی منی ٹریل آج تک سامنے نہیں آسکی۔ حسین نواز نے کہاکہ ہمیں بلا کر جتنی مرتبہ سوالات کیے گئے ہم نے جوابات دئیے لیکن سچائی یہ ہے کہ جو سوالات کیے گئے

وہ 2 پیشیوں کے تھے، 6 پیشیوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی ۔سپریم کورٹ کے احکامات کے احترام میں ہم یہاں آتے رہے۔حسین نواز نے کہا کہ میں پہلے دن سے جو بات کہتا آیا ہوں ٗآج بھی اس پر قائم ہوں کہ ان کو میرے خاندان کے کسی بھی فرد کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے گا ٗ جب کوئی کرپشن یا منی لانڈرنگ ہوئی ہی نہیں تو ثبوت کیسے ملے گا۔وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ بغیر ثبوت کے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں صرف معاملات کو الجھانے کے لیے بار بار بلاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…