پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان مجھ سے اور میرے بیٹوں سے ڈونیشن لیکر جوا کھیلتے رہے اسحاق ڈار پیشی کے بعد باہر آکر پھٹ پڑے، جوش خطابت میں کیا کچھ کہہ گئے؟

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرے اعترافی بیان کو ججز ردی کا ٹکڑا قرار دے چکے، مریم نواز کو جے آئی ٹی میں نہ بلایا جائے بلکہ سوالنامہ بھیجا جائے ،بیـٹیاں سب کی سانجھی اور قابل احترام ہوتی ہیں، کل اگر عمران خان کی بہنیں نیازی سروسز کے مقدمے میں پیش ہوں تو مجھے اس کا بھی دکھ ہو گا۔ تمام سوالات کے جوابات دے دئیے، نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں، جے آئی ٹی کو

وزیراعظم نے بھی تسلیم کیا اور پیش ہوئے۔ کرپشن کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں اور ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیںعمران خان ایک ڈرپوک اور بزدل شخص ہے جو اپنی شادی تک چھپاتا رہا اس سے کیا امید کی جا سکتی ہے، جمائما سے شادی کے متعلق کہا کہ پیرس میں ہوئی جو کہ جھوٹ ہے عمران خان کا جمائما سے نکاح پیرس میں نہیں ہوا۔ عمران خان مجھ سے اور میرے بیٹوں سے ڈونیشن مانگتے اور انہی پیسوں سے جوا کھیلتے رہے۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کیلئے کوئی اور قانون اور نوازشریف کے بیٹوں کیلئے کوئی اور قانون انصاف نہیں ہے،پولیٹیکل صحافی سیاسی تماشہ بناتے رہے ہیں اور بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جوابات دے دئیے۔مجھے دو مرتبہ جے آئی ٹی کی جانب سے نوٹس ملنے کی خبریں من گھڑت ہیں ایک ہی بار نوٹس ملا اور پیش ہو گیا ہوں۔ الحمد اللہ چار بار وزیر رہا ہوں کوئی مجھ پر کریشن کا ایک دھیلا بھی ثابت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بیـٹیاں سب کی سانجھی اور قابل احترام ہوتی ہیں۔ مریم نواز کو جے آئی ٹی

میں بلانے کے بجائے سوالنامہ بھیجا جائے کل نیازی سروسز کے حوالے سے اگر عمران خان کی بہنوں میں سے کسی کو بلایا گیا تو مجھے اس پر بھی دکھ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں لیکن پھر بھی نواز شریف نے جے آئی ٹی کوتسلیم کرتے ہوئے اس میں پیش ہوئے جبکہ کرپشن کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بیان حلفی ججز

ردی کا ٹکڑا قرار دے چکے ہیں ۔ مشرف دور میں بدنیتی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہم پر ریفرنسز بنائے گئے تھے ۔ملکی دولت کو اللہ اور سول ؐ کی پائی سمجھ کر استعمال کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔آج بھی میری پبلک لائف کو کوئی بھی چیلنج کرے الحمد اللہ کلیئر ہے۔میڈیا پر بیانات دینے والے لیڈروں کی کمپنیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے ارسلان افتخار کیس کا

حوالا دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے کیلئے کوئی اور قانون اور نواز شریف جو کہ وزیراعظم پاکستان ہیں ان کے بچوں کیلئے دوسرا قانون انـصاف کا تقاضہ نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اس موقع پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ڈرپوک شخص قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرپوک شخص ہیں جنہوں نے جمائما کے ساتھ اپنے شادی تک

چھپائی اور جھوـٹ بولا کہ ان کانکاح پیرس میں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیلی فورنیا کی عدالت نے سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیرن وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا ہے جس کو جمائما نے قبول کیا ہے۔ جے آئی ٹی کو ایک ایک پیسہ کا حساب دیا۔ عمران خان اپنے اردگرد موجود اے ٹی ایم مشینوں کو دیکھیں جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ میرا اور عمران خان کا ’’لو اور ہیٹ ‘‘کا تعلق پرانا ہے،

عمران خان میرے بیٹوں کے ساتھ بیٹھ کر میرا انتظار کیا کرتے تھے اور اگر میں عمران خان کو اللہ کے راستے میں کوئی ڈونیشن دیا کرتے تھا وہ اللہ اور میرے درمیان ہے۔ عمران خان بچوں کو جنگ میں نہ گھسیٹیں ، حامد میر سے پوچھیں جب میں لاہور چیمبر کا صدر ہوں عمران خان نے بینـظیر کے بارے میں بیہودہ باتیں کیں اور بعد میں مکر گئے۔عمران خان کے اثاثے مجھ سے بھی زیادہ ہیں

وہ کہاں سے آئے ہیں۔عمران خان مجھے کہتے تھے کہ اپنے بیٹوں کو کہیں کہ مجھے ڈونیشن دیں۔جب پتہ چلا کہ اس ڈونیشن پر عمران خان جوا کھیلتے رہے ہیں تو ان سے اعتماد اٹھ گیا۔ عمران خان نے پاکستانی نوجوانوں کا اخلاق بگاڑ کر رکھ دیاہے۔عمران خان نے اداروں کو برا بھلا کہا ،عمران خان ہے کون ، عمران خان لندن میں فلیٹ کا ٹیکس دینے کی فکر کریں انہوں نے قبول کیا کہ

ٹیکس مینج کرنے کیلئے بہنوں کا نام استعمال کیا۔عمران خان یہودیوں کیساتھ ہیں، عیسائیوں کیساتھ ہیں کس کے ساتھ ہیں وہ اپنی لابی کا بتائیں کہ کس لابی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دولت کے پیچھے جرم کا ہونا قرآن کی نفی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں خود کہتے ہیں کہ جس کو چاہوں نواز دوں، کئی مقدس اسلامی شخصیات کو اللہ نے مال و دولت سے نوازا، جب کوئی یہ کہتا ہے کہ دولت کے پیچھے جرم ہے

تو وہ قرآن کی تعلیمات کے منافی بات کرتا ہے۔ عمران خان اگر تمہیں اللہ تعالیٰ نے کوئی مقام دینا ہے تو کوئی روک نہیں سکتا۔ پاکستان ٹیک آف پوزیشن میں ہے اور پاکستان کو نیچے لانے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں۔ عمران خان نے مشرف کو ریفرنڈم میں سپورٹ کرنے پر کراچی یونیورسٹی میں یہودی بیوٹی کے ساتھ جا کر گندے انڈے کھائے۔جے آئی ٹی کو اپنی کریڈیبلٹی ثابت کرنا ہو گی۔ میرا بیان حلفی میرے ہاتھ سے نہیں لکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…