جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’نہ بڑوں کو چھوڑا نہ بچوں کو، اب صرف میری دادی رہ گئی ہیں ‘‘ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی پیشی کے بعد پھٹ پڑے

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی نے سمن جاری کرنے کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے، ہمارے سارے خاندان کو بلایا جا رہا ہے، میری پچاسی سالہ دادی کو بھی بلا لیں، دنیا میں الزامات کی تحقیقات ہوتی ہیں اور پھر کیس چلتا ہے، یہاں الٹی گنگا بہائی جا رہی ہے، جھوٹ جھوٹ رہے گا اور سچ سچ رہے گا، سپریم کورٹ میں کیس ختم ہو چکا یہاں الزام ڈھونڈا جا رہا ہے۔ والد کے کہنے پر

جے آئی ٹی میں پیش ہوا ونہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بیـٹے حسن نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں موجود اپنے کاروبار، اثاثوں اور ٹیکس ریٹرنز سمیت تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو جمع کروا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے سمن جاری کرنے کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے ، ہمارے پورے خاندان کو بلایا جا رہا ہے ، کٹ پیسٹ کر کے سمن جاری کئے جا رہے ہیں ، میری پچاسی سالہ دادی کو بھی جے آئی ٹی سمن جاری کرکے بلا لے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں تمام ریگولیٹری اتھارٹیز میرے کاروبار سے مطمئن ہیں۔ برطانیہ کے اداروں کو میرے کاروبار سے کوئی مسئلہ نہیں۔ حسن نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو مجھ سے یا حسین اور مریم نواز سے کوئی مسئلہ نہیں انہیں مسئلہ ہے تو صرف نواز شریف ۔ وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو روکیں اور ہٹا دیںجس کیلئے وہ نواز شریف پر دبائو ڈالنے کیلئے ان کے بچوں اور خاندان کو بلا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے بیٹے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں الزام کی پہلے تحقیقات کی جاتی ہیں پھر کیس چلایا جاتا ہے مگر یہاں الٹی گنگا بہائی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی قانون کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا مگر اپنے والداور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے حکم پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا ہو، کور ٹ میں کیس ختم اور

یہاں الزام ڈھونڈا جا رہا ہے۔ جھوٹ جھوٹ رہے گا اور سچ سچ رہے گا۔ واضح رہے کہ 3بجے کے قریب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہے ہیں جبکہ کل 4جولائی کو وزیراعظم کے دوسرے بیٹے حسین نواز اور 5جولائی کو وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی جے آئی ـٹی کے سامنے پیشی کے سمن جاری کئے جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…