جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

’’دوسرا راحیل شریف‘‘ وزیراعظم کی پریشانی میں مزید اضافہ کیوں ہو گیا، معروف صحافی کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 2  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم کی ایک خاص پریشانی پر تبصرہ کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں خاصے ناراض تھے کہ آرمی چیف عوامی مسائل میں اتنے زیادہ متحرک کیوں ہیں، وہ آرمی چیف کو اپنا سیاسی حلیف سمجھنے لگے تھے، جنرل راحیل شریف کے دور میں وزیراعظم نالاں ہی رہے، جیسے ہی راحیل شریف رخصت ہوئے تو نواز شریف مطمئن ہوگئے،

پھر اچانک نواز شریف کو ایسا محسوس ہوا کہ شاید دوسرے راحیل شریف ان کے سامنے آ چکے ہیں،ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پارا چنار کا دورہ اور وہاں معاملات کو سلجھانا کہیں وزیراعظم کی کمزوری اور نا اہلی تو نہیں ہے، ان معاملات نے آرمی چیف کا گراف اوپر کر دیا ہے اور آرمی چیف کی مقبولیت میں اضافہ وزیراعظم کی پریشانی کے لیے کافی ہے۔ معروف صحافی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو دوسرا راحیل شریف سمجھنے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…