جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

آرمی چیف کی ترکی اہم ترین شخصیت سے ملاقات ،مسئلہ کشمیرپربڑی حمایت مل گئی

datetime 22  جون‬‮  2017 |

راولپنڈی /انقرہ (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں ، پاکستان قبرص پر ترکی کی پوزیشن اور ہر رنگ ونسل کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت

پر ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اوردونوں بردار ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے خطے اور بڑی اسلامی دنیا میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…