بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کی تازہ کاروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں مزید چار کشمیر ی نوجوانوں کوشہید کردیاجس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کو چھ ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقہ کاک پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک مکان کو بارو د کے دھماکے سے تباہ کردیا۔ تباہ شدہ مکان کے ملبے سے

عبدالمجید، شارق احمد اور ارشاد احمد نامی نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی شہادت پر کاک پورہ میں مظاہرے کرنے والوں پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا میجر زخمی ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ رو زضلع بارہمولہ کے علاقہ پانزپورہ رفیع آباد میں تلاشی آپریشن کے دوران دو نوجوانوں گلزار احمد اور باسط احمد کو شہید کر دیا تھا۔علا وہازیں نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ قابض فورسز کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باعث متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دریں اثنا ء مقبوضہ کشمیر میں سوپور اور پٹن کے علاقوں میں شہید گلزار احمد لون اور باسط احمد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان دو نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے بدھ کے روز ضلع بارہمولہ کے علاقے پزل پورہ رفیع آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔ گلزار احمد کا تعلق سوپور کے علاقے گنڈ براٹھ تھا جہاں ہزاروں لوگ ان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ شہید کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرو ں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی لاش جب گنڈ براٹھ لائی گئی تویہاں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے تھے ۔ خواتین نے شہید کی میت پرپھولوں کی پتیاں نچھاور

کیں جبکہ نوجوانوں نے بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے جبکہ علاقے تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلائیں اور پیلٹ پھینکے جس سے ایک معمر شخص سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ باسط احمد کی نماز جنازہ میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہیں اپنے آبائی علاقے پٹن اندر گام میں سپرد خاک کیا گیا۔بھارتی فوج نے دعوی ٰ کیا ہے کہ یہ دونوں نوجوان مجاہد تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…