جیونی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نیوی کی گاڑی پر بلوچستان کے علاقے جیونی میں حملہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق جیونی میں دہشتگردوں نے پاکستان نیوی کی گاڑی پرحملہ کیاہے جس کی وجہ سے دواہلکارشہیدجبکہ 3شدیدزخمی ہوگئے ہیں ،
زخمی ہونے والے اہلکاروں کوکراچی منتقل کردیاگیاہے ،اس حملے کے بعد ترجمان بحریہ نے اعلان کیاہے کہ دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے اوردہشتگردوں کوہرصور ت کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔