جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدپہلی بارفردوس عاشق اعوان کی مریم نوازپر براہ راست تنقید،بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاناما لیکس پاکستانی سازش نہیں پاناماکے انکشافات ایک سال قبل ہوئے سب کو پتہ تھا کہ شریف برادران کے مے فیئر میں محلات ہیں لیکن مریم نواز نے کہا کہ میری اندرون وبیرون ملک جائیداد نہیں شہباز شریف نے جھوٹ بولا کہ 70 کی دہائی میں ان کا سب سے بڑاکاروبار تھا،

ظلم ہوتے ہوئے بھی شریف خاندان کے بچے ارب پتی ہوگئے کلثوم نواز کے سوا پوری شریف فیملی نے جھوٹ بولا، شریف خاندان نے خود اپنے والد کو منی لانڈرر قرار دیدیا یہ لوگ 30 سال سے مظلوم شکل بنا کر ملک کو لوٹ رہے ہیں دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ڈراما کیا، یہ لوگ 30 سال سے کرپشن کر رہے ہیں یہ جے آئی ٹی میں خودپیش نہیں ہوئے انہیں بلایا گیا ہے نوازشریف نے جے آئی ٹی سے باہر آکر پہلے سے لکھی تقریر پڑھی ان لوگوں نے تو خود اپنے والد کو منی لانڈرر قرار دے دیا حکومتی وزراجے آئی ٹی پردباؤ ڈال رہے ہیں شریف خاندان جے آئی ٹی میں میچ ہار چکا ہے نوازشریف اور شہباز شریف کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے۔ وہ بروز اتوار حلقہ این اے113کے پی ٹی آئی رہنما قاری ذوالفقار علی سیالوی کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پرورکروں سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چار سال سے ورکروں کو پوچھا تک نہیں جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئی ‘پاکستان کی بہتری کیلئے ہمیں قائد عمران خان جیسا کا شخص ملا ہے جو ملک پاکستان کی بہتری کیلئے کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘مسلم لیگ (ن) نے پٹوار اور تھانہ کچہری کی سیاست کی جس میں لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا ہے اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی رہنماعمر فاروق مائر،قاری ذوالفقار علی سیالوی ،طاہرہ خاں ،گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ ،حاجی ضرار احمد خاں ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…