جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

افواہیں بالاخر سچ ثابت ہوگئیں، اہم سیاسی رہنما کی عمران خان سے ملاقات،باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما امتیازصفدر وڑائچ نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطاقب اس ملاقات مین امتیاز صفدر وڑائچ نے تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان نے قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز صفدر وڑائچ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

گوجرانوالہ ڈویژن ایک اہم علاقہ ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران کان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل عجیب تماشا دیکھا ہے۔ کل نواز شریف ہاتھ ہلاتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جیسے کوئی بہت احسان کیا ہے۔جے آئی ٹی کو انہوں نے کہا کہ میرے اوپر کرپشن چارجز نہیں ہیں۔جبکہ اقتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا کرپشن کہلاتا ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف کی فیکٹریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ٹیکس سے بچنے اور اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے۔عمران کان نے کہا کہ آپ صرف یہ بتا دیں کہ آپ نے یہ پراپرٹی کن پیسوں سے لی اور پیسہ باہر کیسے گیا۔سوا سال سے طوطا مینا کی کہانی سنائی جارہی ہے۔اسی جے آئی ٹی کے بننے پر یہ مٹھایاں بانٹ رہے تھے اب جب وہ کنٹرول میں نہیں آئے تو انکو متنازع بنایا جارہا ہے۔انکا پہلی دفعہ احتساب ہورہا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا انہوں نے ہمیشہ ڈیلز کی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ اداروں کو ڈرا رہے ہیں کہ فیصلہ خلاف آیا تو نقصان ہوگا۔یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن جیت کر آئیں اور اگلے پانچ سال پھر چوری کرتے رہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اپ سے فیصلہ منوائیں گے۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ساری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے۔

شریف خاندان اپنے بچوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ یہ قطری خط سچا ہے تو میں مان جاؤنگا۔بینکنگ ٹرانسیکشنز دکھا دیں کسی قطری خط کی ضرورت نہیں پڑے گی۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مجھے نشانہ بنایا ۔میں نے حلال کی کمائی کی اور پیسہ پاکستان لے کر آیا۔جمائما کی جانب سے ہونے والی ٹرانسیکشنز تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی ہیں ۔اایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میرٹ پر ٹکٹ دے گی۔ آنے والے دنوں میں اور لوگ بھی شامل ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم فائنل میں کامیابی حاصل کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…