جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے انگلینڈ کو8وکٹ سے شکست دیکرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈکوہراکرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈکی ٹیم نے ۔پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ٹارگٹ دیا تھاجس کے جواب میں قومی ٹیم کی طرف سے اظہر علی اور فاخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ نوجوان بلے

باز فاخر زمان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ قومی ٹیم نے سترہ اعشاریہ دو اوورز میں 100 رنز بنائے۔ اس کے بعد اظہر علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اظہر علی نے 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 118 پر گری جب فاخر زمان سٹمپ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ فاخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 57 رنز بنائے جبکہ ان کی وکٹ عادل راشد کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم کی جوڑی نے ٹیم کے سکور کو 150 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 173 رنز پر گری جب ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے اظہر علی بولڈ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ جیک بال نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز بنائے۔اس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈنے پاکستان کو 212رنزکاہدف دیدیاجبکہ انگلینڈکی ٹیم 49.4اووزمیں 211رنزبناکرآئوٹ ہوگئی تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ایلکس ہلیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دوسری جانب پاکستانی باؤلرز

نے بھی اپنی نپی تلی باؤلنگ سے انگلینڈ کےکھلاڑیوں کو ابتدائی اوورز میں کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 34 کے سکور پر گری جب ایلکس ہیلز آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ رومان رئیس کی گیند پر بابر اعظم نے ان کا آسان کیچ لیا۔ اس کے بعد بیرسٹو اور جوئے روٹ نے ٹیم کے سکور کو 50 سے زائد تک پہنچایا۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان جونی بیرسٹو کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی جبکہ محمد حفیظ نے ان کا کیچ لیا۔ جونی بیرسٹو نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری وکٹ گرنے پر انگلینڈ کا سکور 80 رنز تھا۔اس کے بعد جوئے روٹ کے ساتھ کپتان ایون مورگن نے میدان سنبھالا، تاہم سکور ابھی 128 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے جوئے روٹ بھی غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ شاداب خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔

جوئے روٹ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ بعد ازاں کپتان مورگن بھی پاکستانی باؤلرز کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور 33 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر چلتے بنے۔ ان کا کیچ بھی وکٹوں کے پیچھے کپتان سرفراز احمد نے پکڑا۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی جوز بٹلر بھی زیادہ دیر تک وکٹوں پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز بنا کر جنید خان کی گیند کا شکار بنے۔ یہ کیچ بھی کپتان سرفراز احمد نے پکڑا۔پانچویں وکٹ کے نقصان پر انگلینڈ کی ٹیم نے 148 رنز بنائے تھے۔ انگینڈ کی چھٹی وکٹ 162 کے سکور پر گری جب معین علی بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جنید خان کی گیند پر فاخر زمان نے باؤنڈری کے قریب بھاگتے ہوئے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 سے زائد رنز بنا لیےاس کے بعد پلنکٹ کھیلنے کےلئے آئے اوران کے ساتھ سڑوکس نے بہترین کھیل پیش کیا لیکن پاکستانی بائولرزکی شانداربولنگ کی وجہ انگلینڈ200رنز47.1اوورزمیں بناسکاحسن علی کی گیندپرسڑوکس نے تیزکھیلنے کی کوشش میں گیندکواونچاکھیل دیااوران کاکیچ محمدحفیظ نے پکڑااس طرح انگلینڈکی 8وکٹ 201رنزپرہی گرگئی

جبکہ حسن علی نے شانداربائولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 3جبکہ پلنکٹ 9 فاسٹ باولرحسن علی نے 35رنزپرتین برطانوی کھلاڑیوں کوآئو ٹ کیا۔رنزبناکررومان رئیس کی گیندپرآئوٹ ہوگئے ان کاکیچ اظہرعلی نے لیا

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…