بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترکی کی پاکستان سے بڑی درخواست ۔۔ وزیر اعظم نواز شریف کیا کام کرنےجا رہے ہیں ؟دھماکہ خیز انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/انقرہ(این این آئی)پاکستان اور ترکی نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری سفارتی کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نواز شریف اس سلسلے میں کویت اور قطرکا دورہ بھی کر سکتے ہیں، جہاں وہ دوحہ اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان میں سرکاری طور پر اس کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ طے نہیں ہے کہ نواز شریف یہ دورہ کب کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ وزیرِ اعظم یہ دورہ جلد ہی کریں گے۔ اس کشیدگی کو کم کرانے میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے جب جرمن ریڈیو نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق سے رابطہ کیا، تو انہوں نے بتایاکہ ترکی نے اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور ممالک نے بھی پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان اس حوالے سے مشاورت بھی چل رہی ہے اور کویت بھی کوششیں کر رہا ہے۔کچھ اور ممالک بھی ان کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…